Robot learns to set the dinner table by watching humans

Robot Learns To Set The Dinner Table By Watching Humans

روبوٹ نے انسانوں کو دیکھ کر کھانے کی میز سجانا سیکھ لی

آج کی تاریخ تک تو روبوٹ کو سکھانے کے لیے براہ راست کوڈنگ کی جاتی ہے یا ٹرائل اینڈ ایرر ٹسٹ کیے جاتے ہیں۔ لیکن جلد ہی روبوٹ کو سکھانا مزید اسان ہو جائے گا۔ ایم آئی ٹی کے سائنسدانوں نے پلاننگ ود اَنسرٹین سپیسیفیکشن (Planning with Uncertain Specifications) کے نام سے ایک سسٹم متعارف کرایا ہے۔ اس طریقے میں روبوٹ کو پیچیدہ ٹاسک بہت آسانی سے سکھائے جا سکتے ہیں۔
اس سسٹم میں روبوٹ کسی کام کو کرنے کے لیے انسانوں کی طرح منصوبہ بندی کرتا ہے اور انسانوں کو دیکھ کر سیکھتا ہے۔ مثال کے طور پر کھانے کی میز سجانا روبوٹ کے لیے ایک پیچیدہ ٹاسک ہے۔ ماہرین نے اپنے کام کے لیے آٹھ برتنوں کو میز پر مختلف طریقوں سے رکھنے کی معلومات کا ڈیٹآ سیٹ جمع کیا۔ ان برتنوں میں ایک مگ، گلاس، چمچ، کانٹا، چاقو، ڈنر پلیٹ، چھوٹی پلیٹ اور پیالی شامل تھی۔

(جاری ہے)

ان برتنوں کو میز پر کئی طرح سے رکھا جا سکتا ہے۔ اپنے کام کے لیے ماہرین نے روبوٹک آرم کو کئی طرح سے میز پر برتن سجا کر دکھائے۔ اس کے بعد ماہرین نے میز سجانے کا کام روبوٹک آرم کو دیا۔ اس روبوٹک آرم نے اپنے مشاہدے سے سیکھ کر کئی مرتبہ میز پر درست طریقے سے برتن سجائے۔ 
اس سسٹم کی بنیاد پر روبوٹ نے 20 ہزار کوششوں میں صرف 6 غلطیاں کیں۔ جلد ہی ماہرین روبوٹ کو گھر کے دوسرے کام بھی دکھا کر سکھائیں گے۔


تاریخ اشاعت: 2020-03-09

More Technology Articles