Root password flaw leaves wireless Seagate drives open to attack

Root Password Flaw Leaves Wireless Seagate Drives Open To Attack

سی گیٹ وائرلیس ہارڈ ڈسک کی بہت بڑی خرابی سامنے آگئی

اگر آپ کے پاس سی گیٹ کی وائرلیس ہارڈ ڈرائیو ہے توآپ کو پہلی فرصت میں اس کے لیےجاری کردہ پیچ ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کر لینا چاہیے۔ٹینجیبل(Tangible) سیکورٹی میں کام کرنے والے محققین نے سی گیٹ کی وائرلیس ہارڈ ڈرائیو کی ایک بڑی خرابی کا پتہ چلایا ہے۔اس خرابی کی وجہ سے غیر مجاز صارفین ہارڈ ڈرائیو روٹ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ ڈیفالٹ یوزر نیم اور پاس ورڈایک ٹیل نیٹ سروس کو فعال کردیتا ہے، جس کا پتہ بھی نہیں چلتا۔

خوش قسمتی کا اس کا پیچ جاری کر دیا گیا ہے۔ صارفین کوبس اپنے ہارڈ ڈرائیو کر فرم وئیر اپ ڈیٹ کرپڑے گا۔
ماہرین کے مطابق یہ خرابی اُن سی گیٹ وائرلیس موبائل سٹوریج، وائرلیس پلس موبائل سٹوریج اورLaCie FUELڈرائیومیں پائی گئی ہے جو پچھلے سال اکتوبر کی ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین نے خبردار کیا ہے اس خرابی سے دوسری ڈرائیو بھی متاثر ہوسکتی ہیں۔
اس حوالے سے جو رپورٹ سامنے آئی ہے اس میں دو مزیدممکنہ حملوں کا ذکر ہےجو فرم وئیر فائل شیئرنگ پروٹول کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

سی گیٹ پہلے ہی اس خرابی کو چیک کرنے کے بعد اس کی تصدیق کر چکا ہے ۔ سی گیٹ نے فرم وئیر اپ ڈیٹ 3.4.1.105بھی جاری کی ہے۔ اگر آپ کے پاس بھی سی گیٹ کی وائرلیس ہارڈ ڈسک ہے تو اس کا فرم وئیر اپ ڈیٹ کرنے کے لیےیہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2015-09-08

More Technology Articles