Samsung accidentally confirmnew virtual assistant Bixby

Samsung Accidentally Confirmnew Virtual Assistant Bixby

سام سنگ حادثاتی طور پر ورچوئل اسسٹنٹ Bixby کی تصدیق کر دی

کافی عرصے سے سام سنگ کی نئی ورچوئل اسسٹنٹ”Bixby“ کے بارے میں اطلاعات سامنے آ رہی تھیں مگر سام سنگ نے ان کی تصدیق نہیں کی تھی۔لیکن اب سام سنگ نے خود ہی حادثاتی طور پر اس کی تصدیق کر دی ہے۔
امید ہے کہ سام سنگ اس ورچوئل اسسٹنٹ کو سام سنگ گلیکسی ایس 8 کے ساتھ لانچ کرے گا۔

(جاری ہے)

Bixby سام سنگ فون کی اپنی ایپلی کیشنز سے مربوط ہو کر کام کرے گی۔ ان میں سے ایک ایپ سام سنگ پے منی ہے۔ یہ سمارٹ فونز کے لیے سام سنگ کا پے منٹ پلیٹ فارم ہے۔
سام سنگ کی ہی ویب سائٹ پر موجود تصاویر سے Bixby اور اس کی سام سنگ پے منی کے ساتھ انٹیگریشن کا پتا چلا ہے۔ سام سنگ پے بیٹا نام کے ویب پیج پر کئی پے منٹ آپشنز دکھائے گئے ہیں، جن میں Mini اور Bixby بھی شامل ہیں۔

Samsung accidentally confirmnew virtual assistant Bixby
تاریخ اشاعت: 2017-01-10

More Technology Articles