Samsung and Apple still top 2 in Q1

Samsung And Apple Still Top 2 In Q1

تیسری سہ ماہی میں سام سنگ اور ایپل بددستور سب سے اوپر

ایک تجزیاتی کمپنی گارٹنر کے مطابق 2017 کی پہلی سہ ماہی میں دنیا میں سمارٹ فونز کی فروخت 380 ملین ڈیوائسز تک پہنچ گئی۔ یہ تعداد پچھلے سال اسی عرصے میں فروخت ہونے والے سمارٹ فونز سے 9 فیصد زیادہ ہے۔مارکیٹ میں سب سے زیادہ فون سام سنگ اور ایپل کے فروخت ہوئے۔ اس کے بعد مارکیٹ میں زیادہ شیئر چینی کمپنیوں ہواوے، اوپو اور وائیوو کا رہا۔ مارکیٹ میں اگرچہ سام سنگ کی اجارہ داری ہے لیکن گلیسی نوٹ 7 کی بندش کی وجہ سے اس کی فروخت ہونے والی ڈیوائسز کی تعداد کم ہو گئی ہے۔
پہلی سہ ماہی میں ایپل دوسرے نمبر پر رہا۔ اس کی فروخت میں نہ تو اضافہ ہوا اور نہ ہی کوئی کمی آئی ۔اس سے پہلے ہواوے اور ایپل کی فروخت کے بیچ 6.5 فیصد کا فرق تھا جواب 4.7 فیصد ہو گیا ہے۔ اوپو کی فروخت میں 94.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اوپو 2 لاکھ 50 ہزار ڈیوائسز یا 0.9 فیصد پوائنٹ سے تیسری پوزیشن سے رہ گیاہے۔ وائیوو نے جنوری سے مارچ تک 26 ملین ڈیوائسز فروخت کیں اور مارکیٹ میں 6.8 فیصد شیئر حاصل کر لیا۔

گارٹنر کے مطابق ابھرتی ہوئی مارکیٹ جیسے بھارت میں وائیوو کے فونز کی فروخت میں 220 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ گارٹنر نے آپریٹنگ سسٹم کے لحاظ سے بھی شماریات جاری کی ہیں، جس کے مطابق فروخت ہونے والے فونز میں اینڈروئیڈ 86.1 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ پہلے نمبر پر اور آئی او ایس 13.7 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ دیگر آپریٹنگ سسٹمزکا شیئر 0.2 فیصد رہا۔
Samsung and Apple still top 2 in Q1
تاریخ اشاعت: 2017-05-24

More Technology Articles