Samsung comes out with 256GB phone storage

Samsung Comes Out With 256GB Phone Storage

سام سنگ 256 جی بی سٹوریج فون بنائے گا

سام سنگ الیکٹرونکس نے انڈسٹری میں سب سے پہلے 256 جی بی میموری چپ کی بڑے پیمانے پر تیاری شروع کر دی ہے۔یہ سٹوریج یونیورسل فلیش سٹوریج 2.0 (یو ایف ایس)سٹینڈرڈ پر بنائی گئی ہے۔نئی چپ کے بعد موبائل سٹوریج کی کارکردگی کمپیوٹر کی ساٹا ایس ایس ایس ڈی کے مقابلے میں بہت زیادہ بڑھ جائے گی۔یہ رفتار 850 ایم بی فی سیکنڈ ریڈ(Read) اور 260ایم بی فی سکینڈ رائٹ(write) ہوجائے گی، جو ایس ڈی کارڈ کی رفتار سے بہت زیادہ ہے۔

(جاری ہے)


اس چپ کو کمپنی کی V-NAND ٹیکنالوجی کی بنیاد پر بنایا گیا ہے جو readآپریشن کو 45000 اور writeآپریشن کو 40000 فی سیکنڈ تک بڑھا دے گی۔ یہ پچھلی نسل کی یو ایف ایس میموری سے 2 گنا زیادہ تیز رفتار ہے۔
نئی میموری چپ پر 4K موویز کی ریکارڈنگ کافی آسان ہوگی۔ سام سنگ کا کہنا ہے کہ اس کا آنے والا فون یوایس بی 3.0 انٹرفیس کو سپورٹ کرے گا اور 256 جی بی یو ایف ایس 2.0 چپ پر 90 منٹ کی 1080p ویڈیو صرف 12 سیکنڈ میں منتقل ہوجائے گی۔
سام سنگ کا گلیکسی نوٹ 6 اس ستمبر میں منظر عام پر آئے گا اور ہو سکتا ہے گلیکسی نوٹ 6 وہ پہلی ڈیوائس ہو، جس میں اس نئی چپ کو شامل کیا جائے۔

تاریخ اشاعت: 2016-02-26

More Technology Articles