samsung creative lab projects

Samsung Creative Lab Projects

سام سنگCES 2016میں پہلی بار تین تخلیقی لیب پراجیکٹس کی نمائش

سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی نے CES 2016 میں پہلی بار تین تخلیقی لیب پراجیکٹس کی نمائش کی ۔سی لیب سام سنگ کا ایک ایسا انقلابی پروگرام ہے جس کے تحت اس کے ملازمین کو اپنے تخلیقی بزنس آئیڈیاز جانچنے میںمیں مد د ملتی ہے۔نمائش کیلئے پیش کی جانے والی ان تین پراجیکٹس میں سے ایک WELTہے جو کہ ایک ایسی ہیلتھ کیئر بیلٹ ہے جس کے ذریعے لوگ اپنے روز مرہ کے معمولات اور عادات کی جانچ سے اپنی کمر کے سائز کو کنٹرول رکھ سکیں گے،دوسرا پراجیکٹrinkایک ایسا کنٹرولر ہے جس سے ہاتھ کی حرکات و سکنات سے موبائل VRڈیوائسز کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے جبکہ تیسرا پراجیکٹ Tip Talkصارفین کو ایک ایسے نئے تجربے(UX)سے مستفید کرے گا جس میں صارفین اپنے جسم کے ذریعے آوازکو سننے اور transmitted کرنے کا تجربہ حاصل کرسکیں گے۔

ان سی لیب پراجیکٹس کی نمائش یوریکا پارک میں 6تا 9جنوری تک منعقدہ CES 2016 میں کی گئی۔

(جاری ہے)

گو کہ یہ پراجیکٹس ابھی تکمیل کے مراحل میں ہیں ،تاہم اس کے باوجود CES 2016 میںموجود شرکاء کی جانب سے ان پراجیکٹس سے متعلق مفید فیڈ بیک حاصل کیا گیا جس کی مدد سے ان میں مزید بہتری کی گنجائش پیدا ہوسکتی ہے۔
WELT - A More Discreet Way to Track Personal Health
weltعام بیلٹ کی طرح دکھائی دی جانے والی ایک ایسی اسمارٹ ہیلتھ کیئر بیلٹ ہے جس کے ذریعے صارفین اسمارٹ سینسر ٹیکنالوجی کے استعمال سے اپنی صحت کو مانیٹر کرسکیں گے۔

weltصارفین کے کمر کے سائز ،کھانے پینے کی عادات اور بیٹھے رہنے کے وقت کی ریکارڈنگ کرنے کی اہل ہے،اس کے بعد یہ تمام ڈیٹا خصوصی طور پر ڈئزائن کی گئی ایپس کو تجزیئے کیلئے بھیج دیا جاتا ہے جس کے بعد صارف کو اپنی صحت اور وزن کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے پلان میسر آجاتا ہے۔
rink - Taking Mobile VR to the Next Level with Hand-Motion Control
rinkموبائلVRڈیوائسز کو ہاتھ کی حرکات و سکنات سے کنٹرول کرنے والی ایک جدید ڈیوائس ہے جو کہ صارفین کو ورچوئل دنیا سے روشناس کرانے کے بہترین تجربات فراہم کرتی ہے۔
یہ سہولت صارفین کو محض اپنے ہاتھوں کی حرکات و سکنات کے ذریعے گیمز اور کانٹینٹ کو کنٹرول کرنے کی بھرپور صلاحیت فراہم کرتی ہے۔
TipTalk - The Future of Wearable Communications Offer Greater Call Clarity
TipTalkصارفین کو اپنے اسمارٹ فون کے ذریعے محض اپنی انگلی سے کان کو چھوکر آواز سننے کا منفرد تجربہ فراہم کرتی ہے ،جیسا کہ سام سنگ Gear S2 میں صارفین ہیڈ سیٹس اور earphones کے بغیر آواز سننے کا تجربہ کرچکے ہیں۔
یہ سہولت صارفین کو کالزکی بہتر آواز کے ساتھ ساتھ انہیں انتہائی رش اور پرہجوم مقامات پر بھی صاف اور بہترین آواز کی کوالٹی فراہم کرتی ہے۔سام سنگ کی سی لیب2012میں اپنے قیام سے کمپنی کے ملازمین کو ایک انقلابی کلچر کے ساتھ خود کفیل بنانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔سی لیب اب تک100سے زائد پراجیکٹس کو سپورٹ کرچکی ہے جس میں سے لگ بھگ70 پراجیکٹس پہلے ہی مکمل کئے جاچکے ہیں جبکہ 40پراجیکٹس کو سام سنگ بزنس یونٹس کی جانب سے مزید بہتر بنایا جارہا ہے۔
رواں برس کمپنی کے نو پراجیکٹس خاص بہتر استعداد کے ساتھ اپنی شناخت قائم کرینگے۔سام سنگ ان پراجیکٹس پر کام کرنے والی ٹیموں کو اپنے خود کے بزنس شروع کرنے میں بھی بھرپور تعاون فراہم کرتی ہے جس کی واضح مثال TipTalk اور Innomdle Lab ہیں جس کے تخلیق کار نے اگست2015میں ایک نئی آزاد کمپنی قائم کی تھی۔

سام سنگ سی لیب پراجیکٹ کی مصنوعات

تاریخ اشاعت: 2016-02-11

More Technology Articles