Samsung Display reportedly working on two dual foldable screen designs

Samsung Display Reportedly Working On Two Dual Foldable Screen Designs

سام سنگ ڈسپلے 2 ڈوئل فولڈ ایبل سکرین ڈیزائن پر کام کر رہا ہے

رپورٹس کے مطابق سام سنگ ڈسپلے 8 انچ اور 13 انچ   کی ڈوئل فولڈ ایبل سکرین پر کام کر رہا ہے۔ یہ دونوں پینل اس سال تیار ہو جائیں گے لیکن یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ان کی حامل پہلی ڈیوائسز کب منظر عام پر آئیں گی۔
کورین پبلی  کیشن ”دی بیل“ کے مطابق  اس ڈسپلے کے دو مختلف ڈیزائن  ڈویلپ کیے جا رہے ہیں۔ اِن میں ایک جی ٹائپ اور دوسرا ایس ٹائپ ہے۔

(جاری ہے)

بظاہر جی اور ایس ڈسپلے کی ساخت کو ظاہرکرتے ہیں  لیکن اس تصاویر سامنے آنے پر اس کے بارے میں کوئی رائے قائم کی جا سکے گی۔

لگتا ہے کہ 8 انچ کا ڈسپلے جی ٹائپ اور 13 انچ کا ایس ٹائپ ہوگا۔ ان دونوں ڈسپلے سے سام سنگ  ایپل کے آئی پیڈ منی اور آئی پیڈ پرو کے مقابلے پر آ جائے گا، کیونکہ اُن دونوں ڈیوائسز کا سائز بھی  یہی ہے۔
جی ٹائپ ڈسپلے کو فولڈ کرنے پر باہر بھی ڈسپلے نظر آئے گا جبکہ ایس ٹائپ میں  صرف فرنٹ پر ہی ڈسپلے ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2019-04-22

More Technology Articles