Samsung expecting Q1 2018 profit to jump by 50 percent

Samsung Expecting Q1 2018 Profit To Jump By 50 Percent

سام سنگ 2018 کی پہلی سہ ماہی میں 9.3 ملین سام سنگ گلیکسی ایس 9 یونٹ فروخت کر چکا ہے

2017 کی دوسری سہ ماہی سے سام سنگ کو ہر سہ ماہی میں ریکارڈ منافع ہو رہا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ تو میموری چپ کی بڑھتی ہوئی طلب ہے۔ رائٹر کو حاصل ہونے والی تازہ ترین معلومات کے مطابق سام سنگ کو 2018 میں جنوری سے مارچ کے عرصے میں پچھلے سال کےمقابلے میں 50 فیصد زیادہ منافع کی توقع ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سام سنگ کا آپریٹنگ پرافٹ 13.7 ارب ڈالر ہے جو پچھلے سال کے اسی عرصے کے 8.8 ارب ڈالر سے 50فیصد سے بھی زیادہ ہے۔

(جاری ہے)


رائٹرز کے مطابق سام سنگ کو 1ڈالرکی DRAM چپ فروخت ہونے پر 70 سینٹس منافع ہو رہا ہے۔ سمارٹ فون مارکیٹ سے بھی سام سنگ اچھا خاصا کما رہا ہے لیکن یہ میموری مارکیٹ کی متاثر کن نہیں ہے۔ سام سنگ 2018 کی پہلی سہ ماہی میں 9.3 ملین سام سنگ گلیکسی ایس 9 یونٹ فروخت کر چکا ہے۔
ایک کورین تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ طلب میں اضافے اور لاگت میں کمی کے باعث سام سنگ کا منافع بہت زیادہ ہے۔ اندرونی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سام سنگ او ایل ای ڈی کا کاروبار توقع سے 60 سے 65 فیصد ہی ہوا ہے۔ اس کی وجہ آئی فون ٹین کی فروخت میں کمی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-04-05

More Technology Articles