Samsung files patents for a tablet with a rollable display and a smartwatch with a camera

Samsung Files Patents For A Tablet With A Rollable Display And A Smartwatch With A Camera

سام سنگ نے رول ایبل ڈسپلے ٹیبلٹ اور کیمرے کے ساتھ سمارٹ واچ کے حقوق ملکیت حاصل کرلیے

یونائیٹڈ سٹیٹس پیٹنٹ اینڈ ٹریڈ مارک آفس کے ڈیٹا بیس کو چھانا جائے تو بہت سی دلچسپ چیزوں کی تفصیلات سامنے آتی ہے۔یہاں پر بہت سی زبردست خیالات کے بارے میں پتا چلتا ہے۔ اسی ڈیٹا بیس سے سام سنگ کی دو نئی ڈیوائسز کے بارے میں بھی پتا چلا ہے۔ ان میں سے ایک تو رول ہونے والے ڈسپلے کے ساتھ ایک ٹیبلٹ ہے جبکہ دوسری ڈیوائس کیمرے کے ساتھ سمارٹ واچ ہے۔

اس نئی قسم کی سمارٹ واچ کا ڈسپلے گول ہے ، جس کے بیچ میں ایک کیمرہ لینز ہے۔

(جاری ہے)

اس سمارٹ واچ کے کیمرے کی دوسری خصوصیات میں آپٹیکل زوم بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ اس سمارٹ واچ کے بینڈ میں بھی سیکنڈری ڈسپلے ہوگا۔
سام سنگ کی دوسری متوقع ڈیوائس رول ایبل ڈسپلے کے ساتھ ٹیبلٹ ہے۔ اس ٹیبلٹ کو ایک طرف رول کر کے اس کے لچکدار ڈسپلے کو رول کے گرد لپیٹا جا سکے گا۔اس کے بعد جب ڈیوائس کی مخالف سمت کو باہر کھینچا جائے تو ڈسپلے کھل جائے گا۔
یاد رہے کہ حقوق ملکیت حاصل کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ سام سنگ اس طرح کی ڈیوائس کو واقعی بنا بھی رہا ہے یا اس طرح کی کوئی ڈیوائس کبھی منظر عام پر آئے گی۔

Samsung files patents for a tablet with a rollable display and a smartwatch with a camera
تاریخ اشاعت: 2017-05-25

More Technology Articles