Samsung first foldable smartphone

Samsung First Foldable Smartphone

سام سنگ کے فولڈ ایبل فون کا خاکہ سامنے آگیا

چند سالوں سے ہم خمدار سکرین والے فون کے تو عادی ہوچکے ہیں مگر جلد ہی فولڈ ایبل سمارٹ فونز بھی عام ہونگے۔ سام سنگ کا فولڈ ایبل فون 2017تک منظر عام پر آئے گا۔اس سمارٹ فون کو پراجیکٹ ویلی (Project Valley) کے نام سے بنایا جا رہا ہے۔ابھی تک ہمیں معلوم نہیں تھا کہ پراجیکٹ ویلی کے تحت کیسا فون سامنے آئے گا تاہم حقوق ملکیت کی ایک درخواست کے سامنے آنے پر ہمیں اندازہ ہوگیا ہے کہ یہ فون کیسا ہوگا۔

کافی عرصے پہلے دی گئی یہ درخواست اب منظر عام پر آئی ہے۔

(جاری ہے)


فون کی تصاویر کو دیکھا جائے تو لگتا ہے کہ فلپ فون واپس آگیا ہے تاہم اس میں صرف ایک بڑی سکرین ہے ، جسے فولڈ کیا جا سکتا ہے۔ فون کا ڈیزائن مائیکروسافٹ کے سرفس بک لیپ ٹاپ کی طرح ہے ، جس کا مطلب ہے کہ فون کو فولڈ کرنے پرفون کے دونوں حصے متوازی نہیں ہونگے۔ فون کے فرنٹ پر سام سنگ کا ہوم بٹن، درمیان میں بیک بٹن اور سائیڈ پر مینو بٹن ہوگا۔فون کی تصاویر دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ فون کا ایسپکٹ ریشو 21:9 یا اس سے قریب ہوگا۔پراجیکٹ ویلی کے تحت بنائے گئے فون کو گلیکسی ایکس کے نام سے لانچ کیا جا سکتا ہے۔

Samsung first foldable smartphone
تاریخ اشاعت: 2016-11-10

More Technology Articles