Samsung fixes Galaxy Note5 a wrongly inserted S Pen

Samsung Fixes Galaxy Note5 A Wrongly Inserted S Pen

سام سنگ نے گلیکسی نوٹ 5 کی سب سےبڑی خرابی دور کر دی

سام سنگ کی کسی اور ڈیوائس کو شاید اتنی تنقید کا سامنا کرنا نہیں پڑا ہوگا، جتنا سام سنگ گلیکسی نوٹ 5 کو کرنا پڑا تھا۔ سام سنگ نے ایس پین کے ساتھ گلیکسی نوٹ 5 لانچ کیا تو اُن کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ یہ ایس پین ڈیوائس کےلیے اتنا خطرناک ہوگا۔ اگر کوئی شخص انجانے میں اپنی ڈیوائس میں ایس پین کو سیدھے کی بجائے الٹا ڈال دیتا تو اسے نکالنے کے چکر میں ڈیوائس کے اہم سنسر خراب ہوجاتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس مسئلے کو حل کرنے کےلیے کچھ ”جگاڑ“ بھی سامنے آئے(تفصیلات اس صفحے پر) اور سام سنگ نے بھی اپنے سروس سنٹرز پر پھنسے ہوئے ایس پین کو نکالنے کے لیے خصوصی ٹولز بھیجے مگر اس کے باوجود ہزاروں افراد اپنی ڈیوائسز خراب کر بیٹھے۔
اب ایسے افراد کےلیے خوشخبری ہے، جو گلیکسی نوٹ 5 کو خریدنا تو چاہتے تھے مگر ایس پین کےالٹا ڈالے جانے کے خوف سے خریدنہیں پائے۔ سام سنگ نے گلیکسی نوٹ 5 کا نیا ورژن متعارف کرایا ہے۔ اس ورژن میں سام سنگ نے نوٹ 5کے میکنیزم کو اپ گریڈ کر دیا ہے۔ اب ڈیوائس میں ایس پین کو الٹا بھی ڈال دیں تو ڈیوائس یا پین کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔پین بالکل سیدھے پین کی طرح آرام سے باہر نکل آئے گا۔

Samsung fixes Galaxy Note5 a wrongly inserted S Pen
تاریخ اشاعت: 2016-01-19

More Technology Articles