Samsung Galaxy Gear 2 Pakistan Naye Design key sath aye gi

Samsung Galaxy Gear 2 Pakistan Naye Design Key Sath Aye Gi

گلیکسی گیر 2 سمارٹ واچ جدید ڈئزائن اور لچکدار سکرین کے ساتھ آئے گی

سامسنگ گلیکسی گیر 2 سمارٹ واچ اپنے جدید ڈئزائن اور نئی خوبیوں کے ساتھ مارکیٹ میں آنے کو تیار ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ نئی نسل کی سمارٹ واچ مارچ یا اپریل تک مارکیٹ میں آجائے گی۔

اندرونی ذرائع سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ سامسنگ آنے والی’’ گیر ‘‘کے ڈئزائن میں تبدیلی کی ضرورت محسوس کر رہا ہے۔مجموعی طور پر اس میں نئی لچکدار ’’اوای ایل ڈی‘‘ سکرین شامل ہے۔

ایک اور خبر کے مطابق سامسنگ بالکل انتہا پر چلا گیا ہے اور ان تمام حصوں کو بدل دیا ہے جو احمق یا بورنگ نظر آتے تھے۔

پچھلی کچھ افاہوں کے مطابق پہلے کے مقابلے میں’’ گیر 2 ‘‘ 15-20 فیصد پتلی ہوگی ۔ یہاں یہ بات خاصی دلچسپ نظر آتی ہے کہ سامسنگ بیٹری کی مشکلات کو کس طریقے کے سنبھالے گا۔

(جاری ہے)

جیسے کہ گلیکسی گیر 2 کے ریویو میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ سمارٹ واچ کے لیے دو دن کی بیٹری کی معیاد کافی نہیں ہوگی۔

سامسنگ گلیکسی گیر

موجودہ گلیکسی گیر 800,000 تک فروخت ہوئی اور اینڈرائیڈ ڈیولپرز کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔سمارٹ واچ کا اپنا کسٹم’’ روم‘‘ ہے یہاں تک کہ اپنا’’ کیرنل‘‘ بھی ہے۔سمارٹ واچ کا’’ ڈیول کور سی پی یو‘‘ بھی ہے جس کو 1.6GHz. پر اوور لاکڈ کیا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-01-28

More Technology Articles