Samsung Galaxy Note 8 launched in Pakistan
سام سنگ نے پاکستان میں اپنی جدید ترین گلیکسی نوٹ 8 ڈیوائس کا اجراء کر دیا
ٹیکنالوجی اور الیکٹرانکس میں عالمی لیڈر سام سنگ نے اپنی جدید ترین گلیکسی نوٹ 8 سمارٹ ڈیوائس کا پاکستان میں اجراء کر دیا جو تکنیکی سوچ رکھنے والے صارفین کی زندگیوں کو فروغ دینے کے لئے دلچسپ ایس پین اور متعدد دیگر انقلابی ٹیکنالوجی پر مشتمل خصوصیات کی حامل ہے۔ اس سلسلے میں ایک عظیم الشان تقریب جمعہ کو ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد ہوئی جس میں سام سنگ پاکستان کے صدر جناب وائے جے کم مہمان خصوصی تھے۔
یہ ڈیوائس اس بات کی وضاحت کرتی ہے کہ آپ ایک فون کے ساتھ کیا کر سکتے ہیں اور ’’بڑی چیزیں انجام دینا‘‘ صارفین کو متاثر کن بناتے ہیں۔ نوٹ 8 کی کچھ دلچسپ خصوصیات میں 6.3 انچ کواڈ ایچ ڈی پلس سپر ایمولڈ (انفینٹی) ڈسپلے، 10 این ایم اوکٹا کور ایکسائینوس 8895 پروسیسر، اینڈرائیڈ 7.1.1 نوگٹ آپریٹنگ سسٹم، 6 جی بی ریم، 64 جی بی انٹرنل میموری (قابل توسیع) شامل ہیں۔
(جاری ہے)
افتتاحی تقریب میں بہت سی معروف شخصیات جن میں انور مقصود، اشنا شاہ، ماہین خان (ڈیزائنر)، علی سیٹھی، زارہ پیرزادہ اورعارف محمود (فوٹو گرافر) شامل ہیں، نے اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان فنکاروں نے گلیکسی نوٹ 8 کی تجربہ کی حامل منفرد خصوصیات پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
سام سنگ پاکستان اور افغانستان کے صدر جناب وائی جے کم نے کہا کہ ہمیں اس طاقتور ڈیوائس کو متعارف کرانے پر فخر ہے جو آج کے انتہائی مسابقتی اور تیز رفتار دنیا میں سبقت حاصل کرنے کے خواہاں صارفین کے لئے طاقتور عالمی رابطے کے ساتھ تفریح کی ایک بھرپور نئی دنیا اور کثیر الجہت امور انجام دینے کا وعدہ کرتی ہے۔ یہ صارفین کو متاثر کن اور کچھ کرنے کے قابل بناتی ہے جس کے بارے میں دوسرے سوچتے ہیں کہ وہ نہیں کر سکتے۔
سام سنگ موبائلز کے سربراہ جناب عمر گھمن نے کہا کہ نوٹ 8 کا ڈیزائن ایک بڑے انفینٹی ڈسپلے کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔ طاقتور ایس پین ٹیکنالوجی کے ساتھ یہ ڈیوائس یقینی طور پر صارفین کی توقعات پر پورا اترے گی اور انہیں اپنی تخلیق کے اظہار کیلئے زیادہ آزادی فراہم کرے گی اور ان کے خیالات کا دنیا بھر کے اپنے ناظرین کے ساتھ فوری طور پر اشتراک کرے گی۔
اس سمارٹ ڈیوائس کی پاکستان میں قیمت ایک لاکھ 8 ہزار 999 روپے ہے اور یہ تین دلکش رنگوں میپل گولڈ، مڈ نائیٹ بلیک اور آرکڈ گرے میں دستیاب ہے۔ اس ڈیوائس کی پری بکنگ 4 ستمبر سے 24 ستمبر 2017ء تک پہلے ہی شروع ہو چکی تھی۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry