Samsung Galaxy Note 8 to be unveiled on August 23

Samsung Galaxy Note 8 To Be Unveiled On August 23

سام سنگ گلیکسی نوٹ 8 کو 23 اگست کو متعارف کرایا جائے گا

کئی ماہ تک افواہوں کی زد میں رہنے کے بعد آخر کار سام سنگ گلیکسی نوٹ 8 کے لانچ کی حتمی تاریخ سامنے آ گئی ہے۔ گلیکسی نوٹ 8 کو 23 اگست کو متعارف کرایا جائے گا۔
سام سنگ نے اس حوالے سے نیویارک میں ہونے والی تقریب کے دعوت نامے صحافیوں کو بھجوا دئیے ہیں۔افواہوں کے مطابق اس ڈیوائس کے ہارڈ وئیر کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔

(جاری ہے)


• 18.5:9 ایسپکٹ ریشو کے ساتھ 6.3 انچ سکرین
• سنیپ ڈریگن 835
• 3300 ایم اے ایچ بیٹری
• 6جی بی ریم
• ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ
• بہتر ایس پین
اس ڈیوائس میں ڈوئل کیمرہ کافی اہم ہے۔

دیکھنا ہے کہ سام سنگ ایل جی کی وائیڈ اینگل اپروچ اپناتا ہے ، ایپل کا ٹیلی فوٹو موڈ یا کچھ الگ سے سامنے لے کر آتا ہے۔سام سنگ نے اس بار نوٹ 8 میں 3300 ایم اے ایچ کی بیٹری شامل کی ہے حالانکہ اس کا ڈسپلے ایس 8 سے بڑا ہے لیکن لگتا ہے کہ سام سنگ نے گلیکسی نوٹ 7 کے حادثے سے کچھ زیادہ ہی سبق سیکھ لیتاہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-07-20

More Technology Articles