Samsung Galaxy Note10 5G to come with up to 1TB storage, 12GB RAM

سام سنگ گلیکسی نوٹ 10 فائیو جی کو 1 ٹی بی سٹوریج اور 12 جی بی ریم کے ساتھ پیش کیا جائے گا

Samsung Galaxy Note10 5G to come with up to 1TB storage, 12GB RAM
ایک نئی رپورٹ کے مطابق سام سنگ گلیکسی نوٹ 10 کے فائیو جی ورژن  میں بنیادی سٹوریج 256 جی بی کی ہوگی۔ اس کے علاوہ صارفین 512 جی بی اور حتیٰ کہ 1 ٹی بی بلٹ اِن میموری  ماڈل بھی خرید سکیں گے۔
نوٹ 10 فائیو جی میں ریم کی گنجائش بھی انٹرنل سٹوریج پر منحصر ہوگی۔ اس کے 1 ٹی بی سٹوریج ورژن میں 12 جی بی ریم ہوگی۔یہی صورتحال ابھی سام سنگ گلیکسی ایس 10 پلس کے ساتھ بھی ہے۔

(جاری ہے)


ایس 10 فائیو جی  کو 8 جی بی ریم اور 256 جی بی یا 512 جی بی انٹرنل سٹوریج کے ساتھ پیش کیا گیا ہے لیکن اس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ کا آپشن نہیں ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ گلیکسی نوٹ 10  فائیو جی میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ آپشن ہوگا یا نہیں۔
جہاں تک ایل ٹی ای ماڈلز کی بات ہے، سام سنگ کے آنے والے فلیگ شپ  گلیکسی نوٹ 10 پلس میں بھی سٹوریج کےلیے یہی آپشن ہونگے۔ یعنی 256 جی بی بنیادی سٹوریج  اور 1 ٹی بی زیادہ سے زیادہ سٹوریج ہوگی۔
آپ کو یہ بتانے کی ضرورت تو نہیں کہ  گلیکسی نوٹ 10 فائیو جی 1 ٹی بی کی قیمت بھی گلیکسی لائن اپ میں نئے ریکارڈ قائم کرے گی۔
تاریخ اشاعت: 2019-07-11

Your Thoughts and Comments