Samsung Galaxy Note8 officially released in 42 markets

Samsung Galaxy Note8 Officially Released In 42 Markets

سام سنگ گلیکسی نوٹ 8 کو 42 ممالک میں جاری کر دیا گیا

سام سنگ نے اعلان کیا ہے کہ تازہ ترین فلیگ شپ گلیکسی نوٹ 8 اب دنیا کے 42 ممالک میں فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔ اسے جن بڑے ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے اُن میں امریکا، کینیڈا، سنگاپور، کوریا اور کئی یورپی ممالک شامل ہیں۔

(جاری ہے)


سام سنگ کا کہنا ہے کہ آنےو الے ہفتوں میں اس فون کو دنیا کے دیگر ممالک میں بھی فروخت کے لیےپیش کیا جائے گا۔
سام سنگ نے گلیکسی نوٹ 8 میں کیمرے کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ڈیوائس میں بھی کئی تبدیلیاں کی ہیں۔ نوٹ 8 میں وائرلیس چارجنگ کے علاوہ مجموعی کارکردگی کو بہتر بنایا گیا ہے۔
سام سنگ گلیکسی نوٹ 8 حاصل کرنے کے لیے صارفین نے پہلے سے بکنگ کے تمام ریکارڈ بھی توڑ دئیے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-09-16

More Technology Articles