Samsung Galaxy S5 could have Windows Phone look

Samsung Galaxy S5 Could Have Windows Phone Look

سامسنگ گلیکسی S5 ونڈوز فون کی شکل میں نظر آسکتا ہے

حال ہی میں’’ سی ای ایس‘‘ کی طرف سے جاری کیے گئے کچھ شواہد کی بنا پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ سامسنگ کا نیا شاہکار گلیکسی S5 ونڈوز فون کی شکل میں نظر آسکتا ہے۔ سامنے آنے والی تصاویر اس بات کی طرف اشارہ کر رہی ہیں کہ گلیکسی S5 کی ہوم سکرین ونڈوز فون سے ملتی جلتی ہے۔

(جاری ہے)

’’ایولیکس‘‘ نے اس مہینے کے شروع میں ہی یہ کچھ تصاویر پوسٹ کی تھیں اور بعد میں ٹویٹر پر بھی کچھ امیجز شئیر کیے گئے تھے جن کو دیکھ کر یہ لگتا ہے کہ ہوم سکرین کو ونڈوز 8 کی طرح سے ڈئزائن کیا گیا ہے۔

’’ایولیکس‘‘ کے پاس کافی سارے شواہد ہیں مگر وہ سب آٹے میں نمک کے برابر ہیں۔گلیکسی S5 اگلے کچھ مہینوں میں مارکیٹ کی رونق بنے گا اور افواہوں کے مطابق یہ ایلومینیم باڈی کے ساتھ سامنے آئے گا جو اس کی دلکشی میں مزید اضافے کا سبب بنیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2014-01-23

More Technology Articles