Samsung Galaxy S7 Mini will launch to compete with the iPhone SE

Samsung Galaxy S7 Mini Will Launch To Compete With The IPhone SE

آئی فون ایس ای کے مقابلے میں سام سنگ گلیکسی ایس 7منی متعارف کرا سکتا ہے

سام سنگ گلیکسی ایس 6 کے لانچ کےوقت بھی گلیکسی ایس 6 منی کو متعارف کرائے جانے کی افواہیں سامنے آئیں تھی تاہم سام سنگ کی طرف سے پچھلا S Mini ہینڈ سیٹ S5 Mini ہی سامنے آیا تھا،جو ایس 5 سے کافی مختلف تھا۔
تازہ ترین افواہوں کے مطابق سام سنگ گلیکسی ایس 7 منی کو بھی متعارف کرا سکتا ہے۔تائیوان سے ملنے والی رپورٹس کے مطابق سام سنگ گلیکسی ایس 7 منی کو ایپل کے آئی فون ایس ای، جو 21مارچ کو لانچ ہوگا، کے مقابلے میں لانچ کرے گا۔

(جاری ہے)

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ یہ سام سنگ کا پہلا منی سیٹ ہوگا، جس میں ہائی اینڈ ہارڈ وئیر استعمال کیا جائے گا۔
کہا جارہا ہےکہ گلیکسی ایس 7 منی کی سکرین 4.6 انچ720p ٹچ سکرین ہوگی۔ڈیوائس میں سنیپ ڈریگن 820 یا ایگزینوس 8890 چپ سیٹ ہوگا، ڈیوائس میں 3 جی بی ریم اور 12 میگا پکسل کا مین کیمرہ ہوگا۔یہ بھی کہا جارہا ہےکہ ڈیوائس میں 3xآپٹیکل زوم کے ساتھ پیری سکوپ لینز ہوگالیکن شاید یہ اسسری کے طور پر الگ سے فروخت ہو۔
اس سیٹ کے بارے میں ابھی اتنی ہی اطلاعات سامنے آئیں ہیں تاہم اگر سام سنگ اس سیٹ پر کام کر رہا ہوا تو جلد ہی اس بارے میں مزید خبریں سامنے آئیں گی۔

تاریخ اشاعت: 2016-03-15

More Technology Articles