Samsung Galaxy S8 is now officially shipping

Samsung Galaxy S8 Is Now Officially Shipping

سام سنگ نے چار ممالک میں باضابطہ طور ہر گلیکسی ایس 8 کی فراہمی کا آغاز کر دیا

سام سنگ نے 29 مارچ کو نیویارک میں ہونے والی ایک تقریب میں اپنے فلیگ شپ سام سنگ گلیکسی ایس 8 اور ایس 8 پلس کو متعارف کرایا تھا۔
تین ہفتوں تک فون کی پری بکنگ کے بعد سام سنگ نے امریکا، کینیڈا، پورٹوریکو اور جنوبی کوریا میں فون کی فراہمی کا آغاز کر دیا ہے۔ ان چار ممالک کے علاوہ چند ایک دوسرے ممالک جیسے نیدر لینڈ کے کچھ صارفین کو بھی فون موصول ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان چار ممالک کے علاوہ جن ممالک کے صارفین کو فون موصول ہوئے ہیں، وہ فون کی پری بکنگ کرانے والے اولین صارفین میں سے تھے۔آنے والے ہفتوں میں اس فون کو ساری دنیا میں فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔
سام سنگ کے 5.8 انچ کے سٹینڈرڈ گلیکسی ایس 8 کی قیمت 725 ڈالر ہے جبکہ 6.2 انچ کے ایس 8 پلس کی قیمت 825 ڈالر ہے۔ سام سنگ نے گلیکسی ایس 8 اور ایس 8 پلس میں سمارٹ ورچوئل اسسٹنٹ بکسبی کو بھی متعارف کرایا ہے لیکن اس کے فنکشن فی الحال کافی محدود ہے۔ کچھ عرصے بعد نئی سافٹ وئیر اپ ڈیٹس سے اس کے فنکشن بھی بڑھا دئیے جائیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2017-04-22

More Technology Articles