Samsung Galaxy S9 Full Specs And Press Photo Leaked

Samsung Galaxy S9 Full Specs And Press Photo Leaked

سام سنگ گلیکسی ایس 9 کی تمام تفصیلات اور تصویر لیک ہوگئی

سام سنگ نے اپنے آنے والے فلیگ شپ فون گلیکسی ایس 9 اور ایس 9 پلس کو 25 فروری کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔سام سنگ کے اس فون کے بارے میں بہت سی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔ ایک ویب سائٹ پر اس فون کی لیک تفصیلات اور تصویر بھی سامنے آ گئیں ہیں۔ ان کے مطابق سام سنگ گلیکسی ایس 9 میں بھی ویسا ہی بیزل لیس ڈسپلے ہو گا جو پچھلے گلیکسی ایس 8 میں تھا۔

(جاری ہے)


رپورٹس کے مطابق گلیکسی ایس 9 میں 5.8 انچ کا ڈسپلے ہوگا۔ امریکی مارکیٹ میں متعارف کرائے گئے ورژنز میں کوالکوم سنیپ ڈریگن 845 چپ سیت ہوگا۔ فون میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹؤریج ہوگی۔
سام سنگ گلیکسی ایس 9 پلس میں 6.2 انچ کی سکرین ہوگی ، اس میں 6 جی بی ریم اور 128 جی بی انٹرنل سٹؤریج ہوگی۔ دونوں سمارٹ فونز میں سٹیریو سپیکرز ہونگے۔سام سنگ اس فون کی تمام تفصیلات 25فروری کو جاری کرے گا۔ فون کے پری آرڈر مارچ کے شروع میں ہونگے۔

تاریخ اشاعت: 2018-01-28

More Technology Articles