Samsung Galaxy tablets overtake Apple’s iPad

Samsung Galaxy Tablets Overtake Apple’s IPad

سامسنگ گلیکسی ٹیبلیٹ بازی مار گیا، ایپل کوپیچھے چھوڑ گیا

سامسنگ نے بہترین سمارٹ فون کا تاج تو حاصل کر لیا اور اب ایپل سے اگلا مقابلہ یقیناً ٹیبلیٹ پر ہوگا۔ ایک رپورٹ کے مطابق سامسنگ ایپل سے ٹیبلیٹ کے مقابلے میں بھی بازی لے کر جا رہا ہے۔
2012 میں تمام مارکیٹوں میں ایپل کے سب سے زیادہ شئیر تھے۔لیکن 2013 میں سامسنگ نے سینٹرل اور مشرقی یورپ میں 25 فیصد شئیر، لاطینی امریکہ میں 22.8 فیصد شئیر، وسط مشرق اور افریقہ میں 18.3 فیصد شئیر حاصل کر لیے۔


سامسنگ کے مقابلے میں ایپل نے انہی مارکیٹوں میں 22.5 فیصد، 22.3 فیصد، 17.7فیصد شئیر حاصل کیے۔

(جاری ہے)

لیکن ابھی بھی شمالی امریکہ، مغربی یورپ اور ایشیا پیسیفک میں ایپل کا کنٹرول ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق 2012 کے مقابلے میں ایپل نے 2013 میں ٹیبلیٹ مارکیٹ میں 5.7 فیصد پوائنٹس گنوائے ہیں۔جبکہ 2013 میں سامسنگ نے 41.7 ملین ٹیبلیٹس کے ساتھ اپنے شئیر 18.3 فیصد سے ڈبل کیے۔

سامسنگ اس سال کی پہلے چوتھائی تک 14.6 ملین ٹیبلیٹس مارکیٹ لانے کا ارادہ رکھتا ہے اور اس کے ساتھ ہی مارکیٹ کے 23.3 فیصد شئیرز پر بھی قابض ہونے کا ارادہ رکھتا ہے۔
تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ مارکیٹ میں ایپل کے شئیرز میں کمی اس کی محدود رینج کی وجہ سے ہے۔لیکن 2014 میں ایپل کی 33.2 فیصد شئیرز کے ساتھ مارکیٹ میں واپس آنے کے بھی قوی امید ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-02-05

More Technology Articles