Samsung granted patent for vertical wireless charger

Samsung Granted Patent For Vertical Wireless Charger

سام سنگ ایک نئی طرح کا وائرلیس چارجر متعارف کرائے گا

یو ایس پیٹنٹ اینڈ ٹریڈ مارک آفس(یوایس پی ٹی او) میں پچھلے ہفتے سے سام سنگ کا وائر لیس چارجر کے لیے نیا پیٹنٹ گردش کر رہا ہے۔ پیٹنٹ کے مطابق وائرلیس چارجنگ میں جو جدت کی گئ ہے وہ اس چارجر کے پیڈ میں ہے۔ یہ پیڈ ایک وقت میں ایک ساتھ کئی سمارٹ فونز کو چارج کر سکے گا۔ سام سنگ نے اس چارجر کے تین ڈیزائن جمع کرائے ہیں جو ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔

(جاری ہے)

یہ تینوں ڈیزائن ٹاور کی طرح ہے ہیں، جو ایک ہی وقت میں سمارٹ واچ اور سمارٹ فون چارج کر سکتے ہیں۔

یہ چارجر کیمروں، وئیرایبل ڈیوائسز، نیکلس،الیکٹرونک گلاسز،سر کے گرد لپٹنے والی ڈیوائسز،سمارٹ واچ، سمارٹ فو ن اور ٹیبلٹ سب کو چارج کر سکے گا۔
سام سنگ نے اس پیٹنٹ کی درخواست جنوری 2016 میں دی تھی۔تاہم یہ معلوم نہیں سام سنگ چارجر کو کب متعارف کرائے گا۔

Samsung granted patent for vertical wireless charger
تاریخ اشاعت: 2016-07-27

More Technology Articles