Samsung intros Notebook 9 Pro with built-in S Pen

Samsung Intros Notebook 9 Pro With Built-in S Pen

سام سنگ نے بلٹ ان ایس پین کے ساتھ نوٹ بک 9 پرو کو متعارف کرادیا

سام سنگ نے اپنے تازہ ترین لیپ ٹاپ نوٹ بک 9 پرو کو لانچ کر دیا ہے۔اس کے 360 ڈگری جوڑ (hinge) کی وجہ سے اسے کنورٹیبل بنانا کافی آسان ہے۔ نوٹ بک 9 پرو پہلے سے بلٹ ان ایس پین سٹائلس کے ساتھ متعارف کرایاگیا ہے۔ سٹائلس کو نوٹ بک 9 پرو کی بیس میں رکھا جا سکتا ہے، جس کی وجہ سے امید ہے کہ یہ آسانی سے گم نہیں ہوگا۔ ایس پین کا لیول آف پریشر 4000 ہے۔ سام سنگ ائیر ڈرائنگ سافٹ وئیر ڈرائنگ کرنے ، نوٹس لینے، ڈاکیومنٹ ایڈٹ کرنے اور اسی طرح کے دیگر کام کے لیے لیپ ٹاپ میں شامل کیا گیا ہے۔
یہ ایس پین ونڈوز انک کے ساتھ بھی مطابقت کررکھتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ لیپ ٹاپ 13.3 انچ اور 15 انچ ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔ دونوں میں انٹل کا تازہ ترین سی پی یو کور آئی 7 ہے ۔ چھوٹے نوٹ بک 9 پرو میں 8 جی بی کی ریم ہوگی جبکہ 15 انچ ماڈل میں اے ایم ڈی ریڈیون 450 گرافکس کارڈ کے ساتھ 16 جی بی ریم ہوگی۔دونوں ماڈلز میں 256 جی بی ایس ایس ڈی، 1 یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ، 2 ریگولر یو ایس بی پورٹ، ایک ایچ ڈی ایم آئی پورٹ، ایک مائیکروایس ڈی کارڈ سلاٹ اور ایک بیک لٹ کی بورڈ ہے۔ فرنٹ پر ونڈوز ہیلو کیمرہ سے ونڈوز 10 میں چہرے کی شناخت سے لاگ ان ہوا جا سکتا ہے۔ سام سنگ نے ابھی تک اس کی دستیابی یا قیمت کے بارے کچھ نہیں بتایا۔

Samsung intros Notebook 9 Pro with built-in S Pen
تاریخ اشاعت: 2017-06-01

More Technology Articles