Samsung invites Unity Developers for Tizen App Challenge

Samsung Invites Unity Developers For Tizen App Challenge

سام سنگ کی یونٹی ڈیولپرز کو 185000امریکی ڈالرز مالیت کے ‘Tizen App Challenge’میں شرکت کی دعوت

سام سنگ الیکٹرانکس نےTizen operating system. پر چلنے والے نئے اسمارٹ فون Z2, کی لانچنگ کے سلسلے میں 18اگست2016سے یونٹی ڈیولپرز کیلئے Tizen App Challenge چیلنج کا اعلان کیا ہے ۔اس چیلنج میں یونٹی بیسڈ گیمز بنانے والے ایسے ڈیولپرز حصہ لینے کے اہل ہیں جن کے بنائے ہوئے گیمز10ہزار سے زائد کی تعداد میں انسٹال کئے جاچکے ہوں۔یہ مقابلہ18اگست سے21 نومبر تک جاری رہے گا جس میں شرکت کرنے والے مجموعی طور پر 1لاکھ85ہزار امریکی ڈالرز مالیت کے انعامات حاصل کرسکیں گے،مقابلے میں پہلی50ایپس کی Tizen Store. پر فروخت شروع ہونے پرتین تین ہزار امریکی ڈالرز کی انعام کی حقدار ٹھہریں گی جبکہ مقابلے کے دوران تین سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کئے جانے والی ایپس کو بالترتیب 20ہزار،10ہزار اور5ہزار ڈالرز کے انعامات دیئے جائینگے۔

(جاری ہے)

یہ چیلنج دومراحل پر مشتمل ہوگا اور مقابلے میں حصہ لینے والوں کو یہ دونوں مراحل طے کرنا ہونگے،پہلے مرحلے میں شرکت کنندہ کو ثابت کرنا ہوگا کہ اس کی گیم یونٹی پر بنائی ہوئی ہے اور گوگل پلے یا ایپل پلے اسٹور پر 10ہزار سے زائد کی تعداد میں ڈاؤن لوڈ کی جاچکی ہے ،پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد سام سنگ کی جانب سے تصدیقی ای میل کی جائیگی جس کے بعد شرکت کنندہ اپنی ایپ پورٹ کرنے اور Tizen Store. پر رجسٹر کرنے کے اہل ہونگے،دوسرے مرحلے کو مکمل کرنے کیلئے شرکت کنندہ کو اپنی وہ منفرد کانٹینٹ آئی ڈی جمع کرانی ہوگی جو کہ اسے اپنی ایپ کے Tizen Store.پر رجسٹریشن کے بعد دی گئی ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2016-08-31

More Technology Articles