Samsung is kicking off the Galaxy S8 ad campaign in Korea

Samsung Is Kicking Off The Galaxy S8 Ad Campaign In Korea

جنوبی کوریا میں سام سنگ گلیکسی ایس 8 کی تشہیری مہم کا آغاز ہوگیا

سام سنگ گلیکسی ایس 8  کے آنے میں ابھی تھوڑا ٹائم باقی ہے۔ کمپنی کے باضابطہ اعلان کے مطابق ایس 8 کو 29 مارچ کولانچ کیا جائے گا جبکہ اس کی فروخت 28 اپریل سے شروع ہوگی۔ اگرچہ لیک اطلاعات سے اس کے بارے میں کافی معلومات سامنے آ گئیں ہیں مگر پھر بھی بہت کچھ ظاہر ہونا باقی ہے۔
سام سنگ نے باضابطہ لانچ سے پہلے گلیکسی ایس 8 کی تشہیر ی مہم شروع کر دی ہے۔

اس مہم کا آغاز جنوبی کوریا میں 15 سیکنڈ کے ٹیزر سے ہوا۔

(جاری ہے)

اگرچہ اس ٹیزر میں موبائل کے حوالے سے کچھ معلوم نہیں ہوا مگر اس نے گلیکسی ایس 8 کا انتظار کرنے والے افراد کے شوق کو بڑھا دیا ہے۔
سام سنگ کو امید ہے کہ وہ جنوبی کوریا میں ایل جی جی 6  کے مقابلے میں  بہتر ریسپانس حاصل کریں گے۔ جنوبی کوریا میں جی 6 کے 40 ہزار پری آرڈر ہوئے تھے جبکہ پہلے دن 20 ہزار افراد  نے اسے خریدا تھا۔

تاریخ اشاعت: 2017-03-13

More Technology Articles