Samsung is reportedly manufacturing cryptocurrency mining hardware

Samsung Is Reportedly Manufacturing Cryptocurrency Mining Hardware

کرپٹو کرنسی پر برا وقت، مستقبل مخدوش لیکن سام سنگ کرپٹوکرنسی مائنگ کے لیے ہارڈ وئیر رہا ہے

سام سنگ کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ اس نےبٹ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسی مائنگ کے لیے خصوصی ASIC (یعنی application-specific integrated circuit) ہارڈ وئیر بنانا شروع کر دیا ہے۔جنوبی کوریا سے آنے والی رپورٹس کے مطابق سام سنگ ایک ڈیل کے تحت چینی مائنگ ہارڈ وئیر فراہم کرنے والے کمپنی کو مائنگ ہارڈ وئیر فراہم کرے گا۔ اس کے بعد چینی کمپنی اس ہارڈ وئیر کو آگے ڈسٹری بیوٹ کرے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سام سنگ جنوری کے آخر سے اس ہارڈ وئیر کی بڑے پیمانے پر تیاری شروع کرے گا۔
سام سنگ اس سے پہلے بھی بلاک چین ہارڈ وئیر انڈسٹری میں داخل ہونے کے لیے اپنی دلچسپی ظاہر کر چکا ہے۔ پچھلے سال اکتوبر میں سام سنگ نے 40 پرانے گلیکسی ایس 5 فونز سے ایک مائنگ رگ بھی بنائی تھی۔اس کے دو ماہ بعد سام سنگ نے روسی بٹ کوائن ہارڈ وئیر فرم ”بیکال“ کے ساتھ شراکت داری کی تھی۔

(جاری ہے)

جس کے تحت سام سنگ نے کمپنی کو ASIC چپ فراہم کرنی تھی۔
ایک طرف تو سام سنگ کرپٹو کرنسی مائنگ کے میدان میں آ چکا ہے، دوسری طرف کرپٹو کرنسی کا مستقبل کافی مخدوش ہے۔ اس وقت بھی بٹ کوائن 9900 ڈالر پر آگیا ہے۔سرفہرست 10 کرپٹو کرنسی میں سے ایک کی بھی مالیت اوپر نہیں گئی۔ کرپٹو کرنسی کی قیمتوں میں حالیہ کمی کی بڑی وجہ جاپان کرپٹو کرنسی ایکسچینج کا ہیک ہونا بھی ہے۔اس واردات میں ہیکروں نے 400 ملین ڈالر کی کرپٹو کرنسی اڑا لی۔ اس کے علاوہ چین اور جنوبی کوریا میں کرپٹو کرنسی کی بندش کے خطرے اور امریکا میں کرپٹو کرنسی قواعد و ضوابط بھی کرپٹو کرنسی کی مالیت میں کمی کی وجہ ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2018-01-30

More Technology Articles