Samsung is reportedly prototyping a dual screen smartphone

Samsung Is Reportedly Prototyping A Dual Screen Smartphone

سام سنگ ایک ڈوئل سکرین پروٹو ٹائپ پر کام کر رہا ہے

سام سنگ خاموشی سے گلیکسی ایس 8 فلیگ شپ کے بعد ایک دوسرے سمارٹ فون سمارٹ فون پر کام کر رہا ہے۔ مستقبل کا یہ سمارٹ فون ڈوئل سکرین کےساتھ ہوگا۔
رپورٹس کےمطابق سام سنگ ایک ایسے ڈوئل سکرین سمارٹ فون پر کام کر رہا ہے جس کی سکرین درمیان سے جڑی ہونگی۔اس ڈوئل سکرین سمارٹ فون کی سکرین کو 180 ڈگری پر بھی فولڈ کیا جا سکے گا۔

(جاری ہے)


رپورٹس کے مطابق سام سنگ اس سمارٹ فون پر اچھا خاصا کام کر چکا ہےاور اس سال کے شروع میں اس ڈیوائس کے 2 سے 3 ہزار پروٹو ٹائپس کی تیاری کے لیے آرڈر بھی دے دئیے ہیں۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سام سنگ کا ڈسپلے ڈویژن بتدریج اپنی سکرین ٹیکنالوجی کو بہتر بنا رہا ہے۔ کمپنی کا منصوبہ ہے کہ اس سال کی دوسری سہ ماہی میں فولڈ ایبل ہینڈ سیٹ کو متعارف کرا دے۔

تاریخ اشاعت: 2017-04-12

More Technology Articles