samsung is testing galaxy s7 active

Samsung Is Testing Galaxy S7 Active

سام سنگ متوقع گلیکسی ایس 7 ایکٹیو کے تجربات کر رہا ہے

موبائل فونز کے حوالے سےمشہور مخبر ایوان بلاس نے بتایا ہے کہ بھارتی امپورٹ ایکسپورٹ ٹریکنگ سائٹ Zauba کے ریکارڈ کے مطابق سام سنگ ایک نئی ڈیوائس پر تجربات کر رہا ہے۔ اس نئی ڈیوائس کا ماڈل نمبر SM-G891A ہے۔یاد رہے کہ سام سنگ گلیکسی ایس 6 ایکٹیو کا ماڈل نمبر SM-G890A تھا۔

(جاری ہے)


گلیکسی ایس 7پہلے سے ہی واٹر پروف ہے، اس لیے امید ہے کہ ایس 7ا یکٹیو بھی اس معاملے زیادہ بہتر ہوگا۔اس ڈیوائس میں گلیکسی ایس 7 کی 3000ایم اے ایچ بیٹری کے مقابلے میں کافی بڑی بیٹری لگی ہوئی ہے۔ اندازہ ہے کہ یہ بیٹری 3500 ایم اے ایچ کی ہوگی۔ امپورٹ ایکسپورٹ ویب سائٹ کے مطابق SM-G891A ماڈل کی سکرین 5.1 انچ ہے۔ امپورٹ ریکارڈ کے مطابق ایس 7 ایکٹیو کی قیمت 359.90ڈالر ہے،جو یقیناً ریٹیل پرائس نہیں ہے ۔

samsung is testing galaxy s7 active
تاریخ اشاعت: 2016-03-24

More Technology Articles