Samsung is working on 6G networks

Samsung Is Working On 6G Networks

سام سنگ 6G نیٹ ورکس پر کام کر رہا ہے

دنیا کے ترقی یافتہ ترین ممالک میں بھی ابھی 5جی  آلات کی تنصیب کا کام مکمل نہیں ہوا۔ دنیا میں بہت کم مقامات ایسے ہیں، جہاں آپ 5 جی ڈیوائسز سے 5 جی استعمال کر سکتے ہیں۔اگرچہ اس وقت 5 جی عام نہیں ہوئی لیکن  سام سنگ نے ابھی سے 6 جی پر کام شروع کر دیا ہے۔
سام سنگ نے بھی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے اپنی تحقیق کا لیول اس سطح سے بڑھا دیا ہے جہاں  5 جی کی ابتدائی لانچ کے وقت تھا۔

(جاری ہے)

یہ تحقیق سؤل میں قائم سام سنگ کی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ  میں موجود ایڈوانس کمیونی کیشن ریسرچ سنٹر کے تحت کی جائے گی۔
6جی پر ریسرچ کے علاوہ سام سنگ ریسرچ مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس پر بھی تحقیق کر رہا ہے۔تاہم اس تحقیق کے مکمل ہونے تک بہت سال لگیں گےا ور موبائل کی کئی نئی نسلیں سامنے آئیں گی۔حقیقت تو یہ ہے کہ 5 جی کو بھی عام ہونے میں کئی سال لگیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2019-06-09

More Technology Articles