Samsung launches 3 videos to show you Bixby

Samsung Launches 3 Videos To Show You Bixby

بکسبی کیا کر سکتی ہے؟ سام سنگ نے تین ویڈیو جاری کر دی

لمبے انتظار کے بعد بکسبی وائس  اب امریکا میں  بھی دستیاب ہے۔سام سنگ نے جب  بکسبی کو لانچ کیا تو  انہوں نے بہت پراعتماد ہو کر اس کے لیے  گلیکسی ایس 8 اور ایس 8 پلس  میں ایک خصوصی بٹن بھی شامل کیا تھا۔ سام سنگ  کے مصنوعی ذہانت کے اسسٹنٹ  کے بارے میں لوگوں  کی رائے ملی جلی ہے۔ سام سنگ نے لوگوں کو اس سے اچھے سے متعارف کرانے کے لیے تین ویڈیوز جاری کی ہیں۔

(جاری ہے)


بکسبی عام ٹاسک جیسے یاددہانی اور کسی رابطہ نمبر پر ٹیکسٹ  بھیجنے جیسے کام تو کر ہی سکتی ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ کئی پیچیدہ کام بھی کر سکتی ہے۔ آپ بکسبی سے اپنے پالتو جانور کی تصاویر کے بارے میں پوچھ سکتےہیں، بکسبی کو سکرین شاٹ بنانے کا کہہ سکتے ہیں۔بکسبی سسٹم تک رسائی حاصل کر کے وائی فائی اور بلیو ٹوتھ کو بھی ٹوگل کر سکتےہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-07-23

More Technology Articles