Samsung launches a ginormous 88 inch TV

Samsung Launches A Ginormous 88 Inch TV

سام سنگ نے 88 انچ ٹی وی لانچ کر دیا

لگتا ہے سام سنگ کو بڑی سکرین کچھ زیادہ ہی پسند آنے لگی ہیں۔ اس سے پہلے سام سنگ نے گیمرز کے لیے 49 انچ مانیٹر بنانے کا اعلان کیا تھا اور اب کمپنی نے 88 انچ ڈسپلے کا حامل زبردست ٹی وی متعارف کرایا ہے۔
الٹرا وائیڈ سکرین کے ساتھ ساتھ Q9ٹی وی میں پتلا QLED پینل ہے جس کی وجہ سے ٹی وی کی پکسلز 10 سال تک ایک سی ہی رہے گی۔ یہ ٹی وی 4K Ultra HD ریزولوشن کے حامل اور ایچ ڈی آر کو سپورٹ کرتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ٹی وی سام سنگ کے آل ان ون سمارٹ ریموٹ سے بھی مطابقت رکھتا ہے۔
اس ٹی وی کے ڈسپلے کی چوڑائی 200 سینٹی میٹر (78 انچ) اور اونچائی 170 سینٹی میٹر (66 انچ) ہے۔ یہ سام سنگ کے 43 انچ کے 4 ٹی وی اور سام سنگ گلیکسی ایس 8 کی 200 ڈیوائسز کے برابر ہے۔
کیو 9 کمپنی کی کیو ایل ای ڈی ٹی وی لائن اپ کو بڑھائے گا۔ اس لائن اپ میں 55 انچ، 65 انچ اور 75 انچ ماڈلز شامل ہیں۔
یہ ٹی وی پہلے شمالی امریکا اور کوریا کے چند سٹور پر فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ یہ اس ماہ آخر میں یورپ میں بھی لانچ کیا جائے گا۔
اس ٹی وی کی قیمت 19,999.99 ڈالر ہے۔

Samsung launches a ginormous 88 inch TV
تاریخ اشاعت: 2017-08-02

More Technology Articles