SAMSUNG may introduced OLYMPIC edition of GALAXY S7

SAMSUNG May Introduced OLYMPIC Edition Of GALAXY S7

سام سنگ برازیل اولمپک پر گلیکسی ایس 7 کا نیا ورژن متعارف کر اسکتا ہے

سام سنگ کو اپنے فلیگ شپ کے نت نئے ورژن متعارف کرانا اچھا لگتا ہے۔سام سنگ ایسا کچھ مخصوص لوگوں کی ڈیمانڈ پوری کرنے یا اشتہار بازی کے لیے کرتا ہے۔پچھلے سال بھی کمپنی نے سام سنگ گلیکسی ایس 6 ایج آئرن مین ایڈیشن متعارف کرایا تھا۔سرخ فنشنگ کے اس سمارٹ فون کے لیے چینی امراء نے کافی پیسے خرچ کیے تھے، وجہ یہی تھی کہ وہ محدود تعداد کے اس ورژن کو اپنے لیے حاصل کرنا چاہتے تھے۔


تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بھی سام سنگ گلیکسی ایس 7 کے اولمپک ایڈیشن پر کام کر رہا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق اس ورژن کا کوڈ نام ہیرو2 اولمپک ایڈیشن (Hero2_Olympic_edition') ہے۔اس سے پہلے سام سنگ کے گلیکسی ایس 6 کا کوڈ نام ہیرو تھا اس لیے ہیرو2 سے پتا چلتا ہے کہ سام سنگ گلیکسی ایس 6 کے سیکول یعنی گلیکسی ایس 7 کے خصوصی ایڈیشن پر کام کر رہا ہے۔

(جاری ہے)


سام سنگ اس سال برازیل میں ہونے والے اولمپک کے حوالے سے خاصا پرجوش ہے۔

سام سنگ اولمپک کو ورچوئل رئیلاٹی تجربے میں بدلنے کا بھی خواہاں ہے۔
رپورٹس کے مطابق سام سنگ دو ایپلی کیشنز کی ڈویلپمنٹ پر بھی کام کر رہا ہے، جن کا کوڈ نام IOC_Olympic_app اور Rio2016_WOW_Olympic_app ہیں۔اندازہ ہے کہ سام سنگ اپنی نئی ڈیوائس گلیکسی ایس 7 کے اولمپک ایڈیشن میں پہلے سے یہ ایپلی کیشنز شامل کرے گا۔ سام سنگ اس ڈیوائس کے ساتھ گیئر وی آر ہینڈ سیٹ متعارف کرائے گا۔سام سنگ ا س سےپہلے بھی اولمپک پر خصوصی ہینڈ سیٹ متعارف کراتا رہاہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-03-31

More Technology Articles