Samsung may launch new Uhsupp social network service along with Galaxy S9

Samsung May Launch New Uhsupp Social Network Service Along With Galaxy S9

سام سنگ گلیکسی ایس 9 کے ساتھ Uhsupp سوشل نیٹ ورک سروس بھی لانچ کرے گا

سام سنگ 25فروری کو موبائل ورلڈ کانگرس 2018 میں گلیکسی ایس 9 اور ایس 9 پلس کا اعلان کرے گا۔ دونوں موبائل ایک ماہ سے بھی پہلے مارکیٹ میں ہونگے۔
توقع ہے کہ سام سنگ نئے سمارٹ فونز کے ساتھ ایک نئی سوشل نیٹ ورک سروس Uhsupp بھی متعارف کرائے گا۔ اس سروس کے نام کا ٹریڈ مارک جنوبی کوریا اور یورپی یونین میں حاصل کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ امریکا میں بھی دستیاب ہوگی یا نہیں۔
ایک نئی رپورٹ کے مطابق نئی سروس 19 مارچ کو لانچ کی جائے گی لیکن عوام کے لیے یہ 25 فروری کو اوپن ہوگی۔
Uhsupp سے صارفئن رئیل ٹائم میں اپنی لوکیشن شیئر کر سکیں گے اور دیگر صارفین کو میسج بھیج اور وصول بھی کر سکیں گے۔ یہ سروس میسنجر، انسٹاگرام اور وٹس ایپ کی طرح کام کرے گی۔

Samsung may launch new Uhsupp social network service along with Galaxy S9
تاریخ اشاعت: 2018-02-21

More Technology Articles