Samsung officially announces Bixby

Samsung Officially Announces Bixby

سام سنگ نے گلیکسی ایس 8 میں Bixbyکی تصدیق کردی

سام سنگ گلیکسی ایس 8 اور ایس 8 پلس جلد ہی سامنے آنے والے ہیں۔ سام سنگ اس کے فیچر بھی خود سامنے لے کر آ رہا ہے۔ سام سنگ کے ایگزیکٹیو وائس پریزیڈنٹ اینڈ ہیڈ آف آر اینڈ ڈی، سافٹ وئیر اینڈ سروسز انجونگ رہی نے سام سنگ کی نئی ورچوئل اسسٹنٹ Bixby کے بارے میں معلومات بھی دی ہیں۔سام سنگ فون Bixby کے لیے الگ سے بائیں جانب بٹن بھی ہے۔
سام سنگ کا کہنا ہے کہ Bixby دوسرے ورچوئل اسسٹنٹ کی طرح نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

سام سنگ کا کہنا ہے کہ Bixby کی مدد سے وہ تمام ٹاسک سر انجام دئیے جا سکتےہیں جو کسی ایپ میں ٹچ سے کیے جاتےہیں۔تاہم اس کے لیے ایپس کو Bixby-enabled ہونا چاہے۔بُری خبر یہ ہے کہ گلیکسی ایس 8 میں پہلے سے انسٹال کی ہوئی کچھ ایپس ہی Bixby-enabled ہونگی۔سام سنگ کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ مزید بہت سی ایپلی کیشنز میں Bixby کی سپورٹ متعارف کرائی جائے گی۔ سام سنگ کاکہنا ہے کہ وہ ایکSKD بھی لانچ کرے گا ، جس سے تھرڈ پارٹی ایپس کو بھی Bixby-capable بنایا جاسکے گا۔ سام سنگ کا یہ بھی کہنا ہے کہ جلد ہی Bixby سمارٹ فونز ہی نہیں بلکہ سام سنگ کی تمام ڈیوائسز میں متعارف کرا دی جائے گی۔

تاریخ اشاعت: 2017-03-21

More Technology Articles