Samsung partners Jazz to launch Knox

Samsung Partners Jazz To Launch Knox

سام سنگ کی سیکورٹی پلیٹ فارم ’’‘Knox’کی لانچنگ کیلئے جاز کے ساتھ شراکت داری

سام سنگ نے اپنے سیکورٹی پلیٹ فارم ‘Knox’ کی لانچنگ کیلئے جاز پاکستان کو آپریٹنگ پارٹنر منتخب کرلیا ہے ۔‘Knox’سام سنگ نئی مصنوعات میں موجود ایک ایسا دفاعی سیکورٹی پلیٹ فارم اور موبائل ڈیوائس مینجمنٹ سسٹم ہے جو کہ خفیہ ڈیٹا اور حساس ایپلیکیشنز کے تحفظ کو یقینی بناتا ہے۔سام سنگ ایک ایوارڈ یافتہ انٹر پرائز کی حیثیت سے صارف کے بزنس موبائل ڈیوائس کے تحفظ کو یقینی بناتی ہے ۔

‘Knox’ سالوشنز کسی بھی سائز کے بزنس کو اپنی ضروریات کے تحت سام سنگ موبائل ڈیوائس سے لیس کرنے کی آسانی فراہم کرتی ہے ،‘Knox’ پلیٹ فارم سے اسمارٹ ڈیوائس استعمال کرنے والے صارفین اضافی سیکورٹی،مینجمنٹ پالیسز اور ایڈوانس ڈیوائس کسٹمائزیشن کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

موبائل ڈیوائس پر کارپوریٹ ڈیٹا کی سیکورٹی ہمیشہ سے سی ای اوز اور سی آئی اوز کیلئے ایک مسئلہ رہی ہے ،تاہم اس سیکورٹی پلیٹ فارم کے ذریعے کارپوریٹ ڈیٹا کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکتا ہے اور اسی لئے سام سنگ نے اس سیکورٹی پلیٹ فارم ‘Knox’ کو تیار کیا ہے۔

‘Knox’ ایک ملٹی لیئر ٹیکنالوجی ہے جو کہ سام سنگ کی تمام جدید ڈیوائسز میں ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر میں موجود ہے ،انڈرائیڈ فریم ورک کے ہارڈ ویئر روٹ آف ٹرسٹ میں ‘Knox’ مسلسل ڈیوائس کی سا لمیت کی تصدیق کرتا رہتا ہے اور کسی بھی مداخلت کو ناکام بنا کر صارف کے ڈیٹا کو مزید محفوظ بناتا ہے ،SE فار اینڈرائیڈ ہیلپ کے ذریعے ڈومینس،رائٹس،سیکورٹی پالیسز اور لازمی رسائی کنٹرول سسٹم کے ذریعے ڈیوائس کو مزید محفوظ بنایا گیا ہے ۔
یہ سیکورٹی پلیٹ فارم
ARM TrustZone. پروسیسر سے لیس ہے ،موبائل ڈیوائس کے استعمال کے حوالے سے دو دنیا ہیں ،ایک عام اور دوسری محفوظ،تمام اسمارٹ فونز کے سافٹ ویئر عام دنیا کے اعتبار سے ڈیزائن ہیں جبکہ ARM TrustZone.آپ کو موبائل ڈیوائس کے استعمال کے حوالے سے محفوظ دنیا فراہم کرتا ہے ،ARM TrustZone. بنیادی طور پر تین جز پر مشتمل ہے جس میں ‘TIMA KeyStore’,،‘Real-time Kernel Protection’, اور ‘Attestation’. شامل ہیں،سیکیور بوٹ آپ کی ڈیوائس کو غیر قانونی لوڈسے محفوظ رکھتی ہے ،ٹرسٹڈ بوٹ اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ بوٹ لوڈر اور او ایس kernel فیکٹری اوریجنل ہوں،ہارڈ ویئر روٹ آف ٹرسٹ ڈیوائس ہارڈ ویئر میں نصب ایک سیکورٹی مکینزم ہے جو کہ ڈیوائس کو خطرے کے وقت الرٹ کے طور پر فلیگ کا نشان ظاہر کردیتا ہے ،اس میں‘Secure Boot Key’اور ‘Device Root Key’, شامل ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-12-22

More Technology Articles