Samsung patent says future selfie cameras may sit behind the screen

Samsung Patent Says Future Selfie Cameras May Sit Behind The Screen

فنگر پرنٹ سکینر کی طرح اب سیلفی کیمرہ اور تمام سنسرز بھی سکرین کے پیچھے منتقل ہو جائیں گے

فنگرپرنٹ سکینر تو اب موبائل کی سکرین کے پیچھے منتقل ہو چکے ہیں لیکن جلد ہی اب سیلفی کیمرہ بھی سکرین کے پیچھے منتقل ہوسکتا ہے، جس سے صارفین کو فرنٹ پر اوپر سے نیچے تک سکرین ہی نظر آئے گی جبکہ سارے سنسر اس کےنیچے ہونگے۔
سام سنگ نےایک ایسی ڈیوائس کے لیے پیٹنٹ فائل کیا ہے، جس میں سامنے موجود ہر چیز ہی سکرین کےنیچےہے۔

(جاری ہے)

اس ڈیوائس میں تمام سنسر جیسے proximity، لائٹ سنسر اور ائیر پیس سمیت سیلفی کیمرہ بھی سکرین کےنیچے ہے۔


پیٹنٹ کے مطابق ایسی ڈیوائس میں شفاف او ایل ای ڈی استعمال کی جائے گی، جس کا ریفریش ریٹ بہت زیادہ ہوگا۔ یہ ڈیوائس سکرین کو آن یا آف کر سکیں گی۔ جس وقت ڈیوائس کی سکرین آف ہوگی سیلفی کیمرہ سکرین کے پیچھے سے ویڈیو یا تصویر بنا سکے گا تاہم موبائل سکرین دیکھنے والے صارفین کو موبائل سکرین آف ہونے کا احساس بھی نہ ہوگا۔

Samsung patent says future selfie cameras may sit behind the screen
تاریخ اشاعت: 2018-01-19

More Technology Articles