Samsung patents a way to make the entire screen a fingerprint reader

Samsung Patents A Way To Make The Entire Screen A Fingerprint Reader

سام سنگ نے موبائل کی مکمل سکرین کو فنگرپرنٹ ریڈر بنانے کے لیے حقوق ملکیت حاصل کر لیے

سام سنگ نے سمارٹ فون کی مکمل سکرین کو فنگر پرنٹ ریڈر میں بدلنے کے لیے حقوق ملکیت (پیٹنٹ) کے لیے درخواست دی ہے۔ اس وقت جو انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ ریڈر ہیں وہ بھی سائز میں عام فنگرپرنٹ ریڈر جتنے ہی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ سکرین میں ایک ہی جگہ فکس ہیں، اس وجہ سے وہ اتنے باسہولت نہیں جتنے ہو سکتے ہیں۔
حقوق ملکیت کی درخواست کے مطابق آپٹیکل ریڈر کو فولڈایبل فون میں لگایا جا سکےگا۔

حقوق ملکیت کی درخواست کی تصویروں میں ڈسپلے پر نوچ بھی دکھائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

خیال ہے کہ سام سنگ خود نوچ ڈسپلے اپنانے کی بجائے آل ڈسپلے فنگرپرنٹ ریڈرز دوسری کمپنیوں کو فروخت کرے گا۔
اس نئے آل ڈسپلے فنگر پرنٹ ریڈر کو کم پاور کے پروسیسر کی ضرورت پڑے گی، جو صارف کے سکرین کو ٹچ کرنے کا انتظار کرے گا اور اس دوران مین چپ سیٹ بند رہے گا۔
سام سنگ کا نیا آل ڈسپلے فنگرپرنٹ ریڈر انگلی کو 3 بار سکین کرے گا۔

ہر سکین میں 20 سے 30 ملی سیکنڈ کا وقت لگے گا۔ ہر سکین پر سکرین کی برائٹ نیس خود ایڈجسٹ ہو جائے گی، جس میں 200 ملی سکینڈ لگیں گے۔ مجموعی طور پر یہ سارا عمل 700 ملی سیکنڈ میں مکمل ہوگا۔ یہ سارا عمل سیکورٹی کو مزید بہتر بنا دے گا۔ اس کے علاوہ سکرین 200 nits اور 600 nits کےد رمیان روشن ہوگی جبکہ ہائی برائٹ نیس موڈ میں یہ 1000 nits ہو جائے گی۔
Samsung patents a way to make the entire screen a fingerprint reader
تاریخ اشاعت: 2018-10-22

More Technology Articles