Samsung patents under-screen fingerprint scanner

Samsung Patents Under-screen Fingerprint Scanner

سام سنگ نے انڈر سکرین فنگر پرنٹ سکینر کا پیٹنٹ فائل کر دیا

سام سنگ نے اپریل میں ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن(ڈبلیو آئی پی او) میں انڈر سکرین فنگر پرنٹ سکینر کا پیٹنٹ فائل کیا تھا۔اب کمپنی کوتصدیقی پیغام مل گیا ہے کہ انہیں اس پیٹنٹ کی اجازت دے دی گئی ہے۔
پیٹنٹ کی درخواست میں بتایا گیا ہے کہ فنگر پرنٹ کے لیے سمارٹ فون کی ساری سکرین 12 پریشر پوائنٹ کی ہوگی، جس سے ایپس، رابطے اور میسجیز زیادہ محفوظ ہونگے۔


پیٹنٹ کے مطابق سام سنگ فنگرپرنٹ سنسر کو کور گلاس اور ٹچ سنسر کے بیچ میں شامل کرے گاجبکہ پریشر سنسر ڈسپلے پینل کے نیچے ہوگا۔ یہ تصویری گیلری تک رسائی تک پابندی کو آسان بنائے گا۔مثال کے طور پر اگر تصدیق درست ہوگی تو یہ صارفین کو ساری گیلری دکھائے گا اور اگر درست نہیں ہوگی تو صرف چند تصاویر ہی نظر آئیں گی۔

(جاری ہے)


اسی طرح اگر فون مالک کے ہاتھ میں نہ ہوا تو فون میں چند رابطے اور چند میسجیز ہی نظر آئیں گے۔

اسی طرح اگر کوئی حساس معلومات کی ایپلی کیشن، جیسے آن لائن بنکنگ، پر کلک کرے تو ایک مختلف سکرین ظاہر ہوگی لیکن اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ فون کی سکرین کو کس نے پریس کیا ہے۔
پچھلے ہفتے آنے والی رپورٹ کے مطابق سام سنگ کا اگلا فلیگ شپ یعنی گلیکسی ایس 9 اسی فیچر کا حامل ہوگا۔گلیکسی ایس 9 کو جنوری میں سی ای ایس میں متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

Samsung patents under-screen fingerprint scanner
تاریخ اشاعت: 2017-11-28

More Technology Articles