Samsung Pay Accelerates Growth with Three New Markets in Three Weeks

Samsung Pay Accelerates Growth With Three New Markets In Three Weeks

سام سنگ پے کی تین ہفتوں میں تین نئی مارکیٹس میں شاندار گروتھ

سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ نے اپنی وسیع پیمانے پر مقبولیت پانے والے موبائل پیمنٹ سسٹم سام سنگ پے کی تین ہفتوںکے دوران تین نئی مارکیٹس میں کامیاب لانچنگ کا اعلان کیا ہے۔سام سنگ پے کو یورپ کی پہلی مارکیٹ اسپین،جنوب مشرقی ایشیا ریجن میںسنگاپور اور اوشینیا ریجن میں آسٹریلیا میں متعارف کرا گیا ہے ۔یہ لانچنگ سام سنگ پے کی عالمی سطح پر وسعت کا ایک حصہ ہے اور رواں برس اس سروس کو مزید ممالک بشمول برازیل،کینیڈااور برطانیہ میں لانچ کرنے کی منصوبہ بندی بھی شامل ہے ۔

موبائل کمیو نیکشن بزنس سام سنگ الیکٹرا نکس کے سی ٹی او /ایگزیکٹیو وائس پریذیڈنٹ سافٹ ویئر اینڈ سروسز Injong Rheeکا کہنا ہے کہ سام سنگ پے کا بڑھتا ہوا رجحان ہمیں بغیر والٹس کی دنیا سے بھی زیادہ قریب لارہا ہے ،صارفین سہولت،سیکورٹی اور موبائل پیمنٹ سالوشن میں آسانیاں چاہتے ہیں اور سام سنگ پے دنیا بھر میں صارفین کو یہ ان سہولیات کی فراہمی کیلئے پر عزم ہے ۔

(جاری ہے)

سام سنگ پے کو صارفین کی جانب سے انتہائی زیادہ قبولیت اور پذیرائی حاصل ہورہی ہے ،جنوبی کوریا میں اپنی لانچنگ کے محض ایک برس میں ہی سام سنگ پے کی ایک ارب ڈالرز سے زائد مالیت کی ٹرانزیکشنز ریکارڈ کی گئی ہیں جو کہ سام سنگ پے کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔امریکا میں بھی ستمبر2015سے اپنی لانچنگ کے بعد سام سنگ پے 300بڑے اور علاقائی بینکوں اور کریڈٹ یونینز کو سپورٹ کررہا ہے ، گفٹ کارڈز،ممبر شپ اینڈ لائلٹی جیسی خصوصیات کی حامل ویلیو ایڈڈ خدمات کیلئے 110سے زائد مرچنٹس گفٹ کارڈز پروگرام اور 140سے زائد ریٹیلرز ممبر شپ اور لائلٹی کارڈز پروگرام میں سام سنگ پے کے ساتھ ملکر کام کررہے ہیں۔
سام سنگ نے مضبوط ایکو سسٹم کی تیاری کیلئے حال ہی میں ایشیا پیسیفک اور فنانشل سروسز گروپ(علی پے کی پیرنٹ کمپنی)کے ساتھ پارٹنر شپ کا اعلان کیا ہے جس کے بعد چین میں سام سنگ پے بینکوں اور پیمنٹ نیٹ ورک کے ساتھ مزید ہم آہنگ ہوکر استعمال کنندگان کو مزید ترغیبات اور لچکدارخدمات فراہم کرسکے گی۔سام سنگ پے ایک محفوظ اور آسان موبائل پیمنٹ سروس ہے جسے تقریبا ہر اس جگہ خریداری کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے جہاں کارڈز قبول کئے جاتے ہوں،مزید برآں سام سنگ پے پیمنٹ سے بڑھکر بھی اپنی خدمات کی توسیع کیلئے کوشاں ہے اور امریکا میں صارفین کو گفٹ کارڈز،ممبر شپ اور لائلٹی کارڈز کی شکل میں بھی سپورٹ فراہم کررہا ہے ،یہ سہولت صارفین کو اپنے گلیکسی اسمارٹ فون سے بچتوں کی وصولی سمیت دیگر ایپلیکیشنز استعمال کرنے کے قابل بناتی ہے ،گلوبل مارکیٹ کے دیگر صارفین بھی جلد ان اضافی ویلیو ایڈڈ خدمات کے تجربے سے فائدہ اٹھاسکیںگے ،سام سنگ پے اس وقت مخصوص گلیکسی ڈیوائسز پر دستیاب ہے جس میں گلیکسیS7اور S7ایج،ایس سکس ایج پلس،نوٹ فائیو اور پریمیئم و مڈ رینج کے سال2016کے ماڈلز A5,A7اور A9شامل ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-07-02

More Technology Articles