Samsung posts record Q3 profit, expects a much tougher year to follow

Samsung Posts Record Q3 Profit, Expects A Much Tougher Year To Follow

سام سنگ نے تیسری سہ ماہی میں ریکارڈ منافع کمایا۔ اگلا سال مشکل ہو سکتا ہے

سام سنگ کی تیسری سہ ماہی رپورٹ کے مطابق سام سنگ نے  آمدن کے اپنے سابقہ ریکارڈ کو توڑ دیا ہے۔ تیسری سہ ماہی میں سام سنگ کی آمدن 65.46 ٹریلین ساؤتھ کورین وون (57.3 ارب ڈالر) اور آپریٹنگ پرافٹ 17.57 ٹریلین وون (15.4 ارب ڈالر) رہا۔ سام سنگ کو احساس ہے کہ میموری چپ کی مارکیٹ میں ایک دم بڑھنے والی طلب میں کمی ہوگئی ہے، اس لیے مستقبل میں اس کی آمدن کم ہو جائےگی۔

گلیکسی سمارٹ فون فروخت کرنےو الے  سام سنگ کے آئی ٹی اینڈ موبائل ڈویژن کی آمدن میں پچھلے سال کی تیسری سہ ماہی کے  27.69 ٹریلین وون (2.4 ارب ڈالر) کے مقابلے میں 10 فیصد کمی ہوئی۔

(جاری ہے)

اس سہ ماہی میں اس ڈویژن نے 24.91 ٹریلین وون (2.2 ارب ڈالر ) کی ڈیوائسز فروخت کیں، حالانکہ اس سال فلیگ شپ ڈیوائس کی فروخت اچھی رہی ہے۔
سیمی کنڈکٹر بزنس نے سرور اور موبائل میموری پراڈکٹس کی فروخت کی وجہ سے سام سنگ کو اچھی کمائی کر کے دی ہے۔

اگلی سہ ماہی میں اس ڈویژن کی آمدن میں کافی کمی ہو سکتی ہے۔ اس وقت میموری کی قیمتیں دس سال کی کم ترین سطح پر ہیں اور سام سنگ کے مقابلے کی کمپنیاں بھی اچھی مصنوعات لا رہے ہیں۔
سام سنگ نے اپنے 2019 کے منصوبے کا بھی اعلان کیا۔ اگلے سال سام سنگ 5G، مصنوعی ذہانت اور آٹو موٹیو الیکٹرونکس پر توجہ مرکوز رکھےگا۔
Samsung posts record Q3 profit, expects a much tougher year to follow
تاریخ اشاعت: 2018-10-31

More Technology Articles