Samsung remains the top smartphone display maker for Q1 2017

Samsung Remains The Top Smartphone Display Maker For Q1 2017

سام سنگ 2017 کی پہلی سہ ماہی میں بھی سمارٹ فون ڈسپلے بنانے والی سب سے بڑی کمپنی رہی

سام سنگ 2017 کی پہلی سہ ماہی میں 3.5 ارب ڈالر آمدن کے ساتھ سمارٹ فون ڈسپلے بنانے والی سب سے بڑی کمپنی رہی۔
پہلی سہ ماہی میں سمارٹ فون کے ڈسپلے یا 9 انچ سے کم ڈسپلے کی مارکیٹ میں سام سنگ کا شیئر 27.2 فیصد رہا۔2016 کی پہلی سہ ماہی کے برعکس اس سال قیمتی او ایل ای ڈی پینل کی طلب میں اضافے کی وجہ سے سام سنگ کی آمدن میں اچھا خاصا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

سمارٹ فون ڈسپلے سے سام سنگ کو 13 ارب ڈالر سالانہ کی آمدن ہوئی ہے۔

سام سنگ کے بعد جاپان ڈسپلے کا نمبر آتا ہے جس کا مارکیٹ شیئر 17.8 فیصد ہے۔ ایل جی ڈسپلے کمپنی اور چینی بی او ای ٹیکنالوجی گروپ کا نمبر سام سنگ اور جاپان ڈسپلے کے بعد آتا ہے۔
تجزیہ کار کے مطابق یہ اعداد شمار اس وجہ سے متاثر کن ہے کہ پہلی سہ ماہی کو ڈسپلے انڈسٹری میں “آف سیزن” قرار دیا جاتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-07-01

More Technology Articles