Samsung Secure Folder now available from the Google Play Store

Samsung Secure Folder Now Available From The Google Play Store

سام سنگ کا سیکور فولڈر اب گوگل پلے سٹور پر دستیاب ہے

اس ماہ کے شروع میں سام سنگ نے My Knox سیکورٹی پلیٹ فارم کو گلیکسی ہینڈ سیٹ سے ہٹا دیا تھا۔اس سے صارفین گھر اور آفس کے لیے ایک ہی فون کو حفاظت سے استعمال کر سکتے تھے۔آفس میں صارف سیکور ایپس استعمال کر سکتے تھے جبکہ گھر پر وہ ایپس بچوں کی پہنچ سے دور ہوتیں تھیں۔سام سنگ نے نئی ڈیوائس میں سے Knox کو ختم کر دیا ہے لیکن جن ڈیوائسز میں یہ فیچر ہے وہ اسے تب تک استعمال کر سکتے ہیں، جب تک اس فیچر کا اختتام نہیں ہو جاتا اور سام سنگ نے ابھی تک اس کے اختتام کی تاریخ کا ا علان نہیں کیا۔


سام سنگ نے تجویز دی ہے کہ صارفین My Knox کی بجائے Secure Folder پر منتقل ہو جائیں۔ یہ ایپ سام سنگ گلیکسی فون میں پرائیویٹ اور انکرپٹڈ سپیس بنا دیتی ہے۔
اس فیچر کو سب سے پہلے سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 میں شامل کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے یہ ایپ صرف گلیکسی ایپ سٹور میں موجود تھی لیکن اب اسے گوگل پلے سٹور پر بھی متعارف کرا دیا گیا ہے۔
Knox کی طرح Secure Folder بھی سینڈ باکس کے تصور کو استعمال کرتے ہوئے ایک اضافی حفاظتی لیئر سے آفس ایپس اور گھر کی ایپس کو الگ الگ کرتا ہے۔


ایپس اور ڈیٹا کو Move to Secure Folder پر ٹیپ کر کے سیکور فولڈر میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ ایپ کے اندر رہتے ہوئے Add Files سے فائلوں کو بھی امپورٹ کیا جا سکتا ہے۔
سیکور فولڈر کو اپنی مرضی کے آپشن سے لاک کیا جا سکتا ہے۔ صارفین ایپ کو لاک کرنے کے لیے بائیومیٹرک لاک، پیٹرن، پن یا پاس ورڈ استعمال کر سکتےہیں۔
سام سنگ گلیکسی ڈیوائسز میں سیکور فولڈر انسٹال کرنے کےلیےیہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2017-06-12

More Technology Articles