Samsung sets up exchange booths at airports to replace Note 7

Samsung Sets Up Exchange Booths At Airports To Replace Note 7

سام سنگ نے ائیرپورٹس پر گلیکسی نوٹ 7 کی تبدیلی کے لیے ایکسچینج بوتھ قائم کر دئیے

دنیا بھر کی ائیر لائنز نے سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 پر پابندی عائد کردی ہے۔ اسی وجہ سے سام سنگ سے مسافروں کے مشکلات کےپیش نظر ائیرپورٹس پرہی ایکسچینج بوتھ قائم کر دئیے ہیں۔ بوتھ پر جا کر صارفین جہاز میں سوار ہونے سے پہلے گلیکسی نوٹ 7 کے بدلے نیا سمارٹ فون حاصل کر سکتےہیں۔سام سنگ نہیں چاہتا ہے کہ کسی بھی صورت میں گلیکسی نوٹ 7 جہاز کے اندر پھٹ جائے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے بھی سام سنگ کا تبدیل شدہ گلیکسی نوٹ 7 جہاز میں پھٹ چکا ہے تاہم اس وقت تک جہاز نے پرواز شروع نہیں کی تھی۔
ائیرپورٹس پر گلیکسی نوٹ 7 کی تبدیلی کے لیے بوتھ کا آغاز سب سےپہلے جنوبی کوریا کے ائیر پورٹس پرکیا گیا تھا، اس کے بعد آسٹریلیا اور امریکا کے تمام ائیرپورٹس پر بھی اس سروس کاآغاز کر دیاگیا ہے۔ امریکا میں تو کسی مسافر کو نوٹ 7 کے ساتھ بورڈنگ کی اجازت نہیں، ایسےمیں یہ فون بوتھ مسافروں کےلیے کافی مفید ثابت ہونگے۔

تاریخ اشاعت: 2016-10-18

More Technology Articles