Samsung starts shipping new 4K TVs with Tizen OS

Samsung Starts Shipping New 4K TVs With Tizen OS

سام سنگ نے نئے 4K ٹی وی کی فروخت شروع کر دی

موبائل لاکھ اچھا ہو مگر اس میں فلمیں دیکھنے کا وہ مزہ نہیں جو ٹی وی میں دیکھنے میں آتا ہے۔ سام سنگ کے نئے ٹی وی پر تو فلمیں دیکھنے ہوئے وہ لطف آئے گا جو پہلے کبھی نہ آیا ہو۔ سام سنگ نے اپنے ٹائیزن آپریٹنگ سسٹم پر مشتمل ٹی وی کی نئی لائن متعارف کرائی ہے۔ سام سنگ نے اپنے خم دار اور فلیٹ ٹی وی کے کچھ ماڈل فروخت کے لیے پیش کر دئیے۔ٹی وی کی قیمت949.99 ڈالر سے شروع ہو تی ہے۔

الٹرا ہائی ڈیفی نیشن ٹیلی ویژن کی ریزولوشن 3840 x 2160 پکسل ہے۔نئے سمارٹ ٹی وی کا یوزر انٹرفیس پچھلے سال کے ٹی وی سے کافی مختلف ہے۔ 2015 میں سام سنگ کے سارے ٹی وی سیٹس میں سام سنگ کا اپنا بنا ٹائیزن آپریٹنگ سسٹم انسٹال ہوگا، جس کی مدد سے ٹی وی پر موبائل اور انٹرنیٹ سٹریمنگ بہت آسان ہوگی۔ صرف ایک بٹن دبانے سے سمارٹ فون یا ٹیبلٹ کی ویڈیو ٹی وی پر چلنے لگے گی۔

(جاری ہے)

ٹی وی پر موبائل سے ویڈیو دیکھتے ہوئے موبائل کو دوسرے کام میں بھی استعمال کیا جا سکے گا۔ ٹی وی کے بند ہونے پر ٹی وی کی نشریا ت موبائل پر دیکھی جا سکیں گے۔ تاہم ایک بات ذہن میں رہے کہ یہ فیچر سام سنگ کے اپنے موبائل فونز کے ساتھ دستیاب ہونگے۔
2015 میں 40 انچ سے لیکر 88 انچ تک کے ٹی وی متعارف کرائے جائیں گے۔
• JS9100 خم دار سپر الترا ہائی ڈیفی نیشن 78 انچ لارج سکرین ٹی وی کو مئی میں 9999.99 ڈالر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

• JS9500 خم دار سپر الٹرا ہائی ڈیفی نیشن 65 انچ لارج سکرین ٹی وی کو مئی میں 6499.99 ڈالر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
• JU6700 خم دار الٹرا ہائی ڈیفی نیشن 40 انچ ٹی وی کی قیمت 949.99 ڈالر ہے، جبکہ 65 انچ ماڈل کی قیمت 2699.99 ڈالر ہے جنہیں آئندہ مہینوں میں لانچ کیا جائے گا۔

فلیٹ پینل ٹی وی میں
• JU7100 الٹرا ہائی ڈیفی نیشن 40 انچ 1399.99 ڈالر میں دستیاب ہے جبکہ اس کا 60 انچ ماڈل 2499.99 ڈالر میں دستیاب ہے۔
• JS8500 سپر الٹرا ہائی ڈیفی نیشن 40 انچ ٹی وی 2999.99 میں دستیاب ہے جبکہ 50 انچ ماڈل 3999.99 میں دستیاب ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-04-03

More Technology Articles