Samsung sues brand ambassador after she is seen using an Apple iPhone X

Samsung Sues Brand Ambassador After She Is Seen Using An Apple IPhone X

سام سنگ نے آئی فون ٹین استعمال کرنے پر کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر پرمقدمہ کر دیا

سام سنگ نے روس میں کمپنی کے سمارٹ فونز کی پروموشن کے لیے روسی ٹی وی میزبان، صحافی اور سیاستدان کسینا سابچاک  کی خدمات حاصل کیں۔ سام سنگ کے ساتھ کیے گئے معاہدے میں یہ شق بھی شامل تھی کہ مس سابچاک عوامی مقامات پر بھی سام سنگ کے سمارٹ فونز استعمال کریں گی۔ اس معاہدے میں ایک شق یہ بھی تھی کہ مس سابچاک عوامی مقامات پر مخالف کمپنی کی ڈیوائس استعمال نہیں کریں گیں۔

ٹی وی پر نشر ہونے والے ایک انٹرویو کے دوران مس سابچاک نے سام سنگ کے ساتھ کیے ہوئے معاہدے کی خلاف ورزی کی اور سب کے سامنے آئی فون ٹین استعمال کیا۔ انٹرویو کے دوران ہی انہوں نے کاغذ کے ٹکڑے سے آئی فون ٹین کو چھپانے کی کوشش بھی کی لیکن اُن کی یہ حرکت سام سنگ کی نظروں سے نہ بچ سکی۔ سام سنگ نے انہیں آئی فون ٹین استعمال کرتے دیکھ لیا۔

(جاری ہے)

سام سنگ نے معاہدہ توڑنے پر مس سابچاک پر 108 ملین روبل یا 16 لاکھ امریکی ڈالر ہرجانے کا مقدمہ کر دیا ہے۔


ٹی وی شو میں ہی نہیں، مس سابچاک مختلف عوامی تقریبات میں بھی آئی او ایس ڈیوائسز استعمال کرتی نظر آئیں ہیں، جو ظاہر ہے سام سنگ کے ساتھ کیے گئے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ مس سابچاک روسی صدر پوٹن کے استاد کی صاحبزادی ہیں لیکن اس سال روسی صدر کے خلاف الیکشن بھی لڑ چکی ہیں۔ روس میں وہ پارٹی گرل کے طور پر مشہور ہیں۔ انہیں روسی پیرس ہلٹن کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔
اس ویڈیو میں آپ مس سابچاک کو آئی فون 10 چھپاتے دیکھ سکتے ہیں۔
تاریخ اشاعت: 2018-10-24

More Technology Articles