Samsung unveils second gen LPDDR4X chips with 16 gigabit capacity

Samsung Unveils Second Gen LPDDR4X Chips With 16 Gigabit Capacity

سام سنگ نے 16 گیگا بٹ گنجائش کے ساتھ دوسری نسل کی LPDDR4X چپس متعارف کرا دی

سام سنگ نے اپنی LPDDR5 ریم تو متعارف کرا دی ہے لیکن پرانے معیارات کی مارکیٹ میں سام سنگ کے لیے ابھی بھی کافی جگہ ہے۔ سام سنگ مارکیٹ میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کے لیے LPDDR4X چپ متعارف کرائی ہے۔ دوسری نسل کی 4X چپس 4266 میگا بٹس فی سیکنڈ کی رفتار کی حامل ہے۔
یہ 16 گیگا بٹ کی حامل چپس ہیں۔ اس میں ہر چپ 2 گیگا بائٹس کی ہے جبکہ LPDDR5 میں ہر چپ 1 گیگا بائٹ کی ہے۔

(جاری ہے)

اس کا مطلب ہے کہ اس طرح کی 4 چپس کی مدد سے 8 جی بی پیکیج بنایا جا سکتا ہے جس سے پیسوں کی بھی کافی بچت ہوگی۔ LPDDR5 میں اس پیکیج کے لیے 8 چپس درکار ہوتی ہیں۔
دوسری نسل کی LPDDR4X چپس پہلی نسل کے مقابلے میں 10 فیصد کم پاور استعمال کرتی ہیں۔ نیا 8 جی بی پیکیج پرانی 4Xچپس سے 20 فیصد پتلی ہے۔اس کی جسامت میں کمی کی وجہ اس کا 10 این ایم کلاس پروسیس( یعنی نوڈ 10 این ایم اور 19 این ایم کے بیچ میں ہے ) ہے۔
نئی ریم چپ 2019 کی پہلی ششماہی میں متعارف کرائے گئے فونز میں شامل کی جائے گی۔سام سنگ نے اس کے 4 جی بی اور 6 جی بی کے پیکیج بھی بنائے ہیں تاکہ دوسری کمپنیوں کو ریم کے انتخاب میں آسانی ہو۔

تاریخ اشاعت: 2018-07-26

More Technology Articles