Samsung W2018 flip phone live images surface

Samsung W2018 Flip Phone Live Images Surface

سام سنگ ڈبلیو 2018 فلپ فون کی تصاویر سامنے آ گئیں

سام سنگ کی ایک نئی ڈیوائس W2018 کی چند تصاویر منظر عام پر آ گئیں ہیں۔ یہ ڈیوائس پچھلے سال متعارف کرائی گئیW2017 کی جانشین ہے۔
تصاویر دیکھ کر پتا چلتا ہے کہ فون کے دونوں ، اندرونی اور بیرونی طرف، ٹچ سکرین ہیں۔ فون کی بیک پر ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ ایک کیمرہ ہے۔ اس کیمرے کے نیچے ہی فنگر پرنٹ سکینر ہے۔
فون کی بیرونی سکرین سام سنگ کے Always-On Display کو سپورٹ کرتی ہے جبکہ اندرونی سکرین بنیادی یوزر انٹرفیس کی حامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس فون میں پہلے سے ہی مائیکروسافٹ آفس سوئٹ انسٹال ہے جو ہوم سکرین میں ہی شامل کیا گیا ہے۔
جس طرح سام سنگ نے W2017کو صرف چینی مارکیٹ میں لانچ کیا تھا W2018 کو بھی چین میں ہی لانچ کیا جائے گا۔
اس فون میں سنیپ ڈریگن 821ABچپ سیٹ ہے۔ فون کی دونوں سکرین 4.2 انچ فل ایچ ڈی ہیں۔ فون کا مین کیمرہ 12 میگا پکسل اور سیلفی کیمرہ 5 میگا پکسل ہے۔ اس فون میں اینڈروئیڈ 6.0 مارش میلو انسٹال ہے۔ یہ فون وائرلیس چارجنگ اور سام سنگ پے کو بھی سپورٹ کرے گا۔

Samsung W2018 flip phone live images surface
تاریخ اشاعت: 2017-07-31

More Technology Articles