Samsung wants to release the Galaxy Fold in Korea on September 6

Samsung Wants To Release The Galaxy Fold In Korea On September 6

سام سنگ کوریا میں 6 ستمبر کو گلیکسی فولڈ لانچ کرنا چاہتا ہے

جنوبی کوریا سے آنے والی نئی رپورٹس کے مطابق سام سنگ  گلیکسی فولڈ کو آپ کی توقع سے پہلے لانچ کر سکتا ہے۔ اس سے پہلے خبریں آ رہی تھیں کہ سام سنگ اسے ستمبر کے آخر میں لانچ کرے گا۔

(جاری ہے)


نیوز ایجنسی یونہاپ نے سام سنگ کے اندرونی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ  سام سنگ جنوبی کوریا کے موبائل کیرئیرز سے 6 ستمبر کو گلیکسی فولڈ فراہم کرنے کے بارے میں بات چیت کر رہا ہے۔
6 ستمبر سے ہی جرمنی میں آئی ایف اے شروع ہوگا جس کے باعث سام سنگ گلیکسی فولڈ کو بھی اچھی کوریج مل سکتی ہے۔ہو سکتا ہے کہ سام سنگ گلیکسی فولڈ کو آئی ایف اے میں ہی لانچ کرے۔
اگر سام سنگ جنوبی کوریا میں 6 ستمبر کو گلیکسی فولڈ لانچ کرا دیتا ہے تو دنیا کے دوسرے ممالک میں یہ ستمبر کے آخر میں ہی لانچ ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2019-08-30

More Technology Articles