Samsung washing machines recalled due to explosions

Samsung Washing Machines Recalled Due To Explosions

سام سنگ کی بدقسمی ختم نہ ہوئی۔ 28 لاکھ واشنگ مشینیں بھی واپس منگوا رہا ہے

سام سنگ کی بدقسمتی ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ سام سنگ پر مختلف اداروں کی جانب سے گلیکسی نوٹ 7 میں آگ لگنے کے واقعات کے بعد ہونے والی تنقید ختم نہیں ہوئی تھی کہ اب اسے آگ لگنے کی وجہ سے ہی 28 لاکھ واشنگ مشینیں بھی واپس منگوانا پڑ رہی ہیں۔
یو ایس کنزیومر پروڈکٹس سیفٹی کمیشن(سی پی ایس سی) نے جمعہ کو گڈ مارننگ امریکا میں اعلان کیا کہ واشنگ مشین کے 730 یونٹ میں لگنے والی آگ اور اس کے نتیجے میں 9افراد کے زخمی ہونے کے بعد 28 لاکھ واشنگ مشینوں کو واپس منگوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


سی پی ایس سی کے مطابق واشنگ مشینوں کا ڈیزائن ہی ان میں آگ لگنے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔سام سنگ مارچ 2011 سے نومبر 2016 تک فروخت ہونے والے واشنگ مشین کے 34 مختلف ماڈلز واپس منگوائے گا۔ان تمام ماڈلز کی فہرست یہاں کلک کر کے دیکھی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)


سام سنگ نے واشنگ مشین کے حوالے سے صارفین کو تین آپشنز دئیے ہیں۔

صارفین خراب مشینوں کی اپنے گھر پر مرمت کرا سکتے ہیں، جس کے بعد سام سنگ انہیں مزید ایک سال تک کمپنی کی وارنٹی دے گا۔ سام سنگ واشنگ مشین کا متاثرہ اوپر والا حصہ بھی تبدیل کرے گا۔
صارفین پرانی مشین واپس کر کے نئی مشین کی خرید پر رعایت حاصل کر سکتے ہیں، چاہے وہ مشین سام سنگ کی ہو یا کسی اور برانڈ کی۔اس صورت میں سام سنگ پرانی مشین کو ہٹانےا ور نئی مشین کی تنصیب کے چارجز بھی نہیں لے گا۔

ایسے صارفین جنہوں نے مشین واپس منگوانے کے اعلان سے 30 دن پہلے تک واشنگ مشین خریدی ہو تو سام سنگ انہیں مکمل رقم واپس کرے گا۔
سی پی ایس سی کو بہت سی شکایات ملیں تھی کہ سام سنگ کی واشنگ مشین بھاری کپڑے دھوتے ہوئے بہت زیادہ ہلتی ہیں جس سے کسی شخص کے زخمی ہونے یا دیگر سامان کے نقصان کا خدشہ رہتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-11-04

More Technology Articles