Samsung will introduce Bent screen phones this year

Samsung Will Introduce Bent Screen Phones This Year

سامسنگ 2014 میں تین اطراف سکرین والے فون متعارف کروائے گا

کوریا ہیرلڈ کی روپورٹ کے مطابق اس سال سامسنگ گلیکسی bentسمارٹ فون متعارف کروائے گا، یعنی ایسا سمارٹ فون جسکی سکرین صرف سامنے تک نہیں ہوگی بلکہ دونوں اطراف کی سائیڈوں پر بھی ہوگی۔ وہ جگہ جہاں سے آپ فون کو پکڑ تے ہیں(جیسا کہ آپ نیچے تصویر میں دیکھ سکتے ہیں)۔


یہ 2013 میں متعارف کروائے گئے سامسنگ راؤنڈ سے بالکل الگ ہوگا ۔

جب پچھلے سال سامسنگ کی طرف سے یہ ڈئزائن منظرِ عام لایا گیا تھا تو یہ کہا گیا تھا کہ اس سکرین کی مدد سے معلوماتی حصہ میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔یعنی اطراف کی سکرین کو بطور سٹیٹس بار یا سائیڈ بار کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

سامسنگ کی نئی سکرین والے فون

کوریا ہیرلڈ کے مطابق سامسنگ اس انوکھی سکرین کو متعارف کروا کے مارکیٹ میں مختلف سکرین کے ڈئزائن کی طلب کو دیکھنا چاہتا ہے اگر یہ تجربہ کامیاب ہو گیا تو 2015 میں سامسنگ بند ہونے والی( فولڈایبل) سکرین کو متعارف کروائے گا۔

(جاری ہے)

ممکن ہے کہ گلیکسی نوٹ 4میں اس سکرین کو متعارف کروایا جائے، جو اس سال مارکیٹ میں لانچ ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2014-02-13

More Technology Articles